کراچی سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی سے سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کرخاک  ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگنے والے آگ سے لفٹ اور فوٹواسٹیٹ مشین بھی جل گئی، آگ لگنےسے سیکنڈ فور پر رکھا ہوا پولیس ریکارڈ بھی جل گیا۔

پولیس نے ضلع ایسٹ کی عدالتوں کا ریکارڈ لفٹ کے قریب رکھا ہوا تھا، آگ لگنے کی وجہ سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاک بجلی محروم ہوگیا۔

عدالتی عملے کے مطابق آگ رات دوسے ڈھائی بجے کے درمیان لگی، جب فائربریگیڈ پہنچی تولفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ جل چکا تھا، آگ نے سٹی کورٹ کی ایف بلاک کی بلڈنگ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سٹی کورٹ

پڑھیں:

کراچی : 2 دریا کے قریب ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی

کراچی میں سی ویو پر کے مقام پر ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی۔

رپورٹ کے مطابق سی ویو دو دریا کے قریب سمندر میں 3 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹمیں روانہ ہوگئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق40 سالہ شخص اپنے 2 دو بچوں کے ہمراہ ساحل سمندر آیا، پولیس  نے بتایا کہ اس شخص نے اپنے بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی ،  عینی شاہدین کے مطابق بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان ہیں۔

پولیس  نے کہا کہ تینوں افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر کیخلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ سیشن کورٹ منتقل
  • سٹی کورٹ کراچی میں آگ سے سیکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا
  • اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ، شدت 5.5 ریکارڈ
  • کراچی، سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ بجھا دی گئی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • کراچی : 2 دریا کے قریب ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی
  • امریکہ سے معاہدہ،پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی: وزارت خزانہ
  • کراچی، گلشن معمار میں کمسن لڑکا سر میں گولی لگنے سے جاں بحق
  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار خطرناک ملزمان گرفتار