فاران یامین/توقیر اکرم: اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ کا شکار، پٹریاں ٹوٹنے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ریلوے ٹریک بحالی کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

ریلوے عملہ کے مطابق کرین کی مدد سے بوگیوں کو سیدھا کرنے کا عمل جاری ہے، عارضی ٹریک بنا کر بوگیوں کو منتقل کیا جائے گا، ٹرین کی متعدد بوگیاں تاحال ٹریک پر موجود ہیں، ٹریک کی مکمل بحالی کے لئے 10 سے 12گھنٹے درکار ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد جانےوالی ٹرین کو حادثہ کا شکار ہوگئی تھی،اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،48مسافر زخمی۔ خواتین اور بچے طبی امداد کیلئے شاہدرہ اور مریدکے ہسپتال منتقل کیا گیا، 2شدید زخمیوں کو جنرل ہسپتال لایا گیا۔ 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ کمزور پٹری اور ٹرین کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثہ کے مقام پر ٹرین کی رفتار 150 میل فی گھنٹہ تھی، پٹری کے ٹوٹے ہوئے حصے بھی ملے ہیں، حادثہ کے مقام سے مسافروں کو بسوں میں روانہ کر دیا گیا ۔

رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ

ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ ریل جوائنٹس کے ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا۔رپورٹ وزیر ریلوے حنیف عباسی کو پیش کر دی گئی۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کیلئے تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔

ایڈیشنل جنرل مینجر انفراسٹرکچر حماد رضا، چیف مکینیکل انجینئر یوسف لغاری، ڈائریکٹر سول عارف الرحمان کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹی7 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق