کراچی (سپورٹس رپورٹر) فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر ایک منٹ میں 302فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے۔ گنیز ورلڈریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کردی۔ ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کردیا گیا۔فاطمہ نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر کم سے کم 250مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا واضح رہے فاطمہ نسیم نے اپنا پہلا ریکارڈ صرف سات سال کی عمر میں بھارت کو شکست دے کر بنایا تھا فاطمہ 4مرتبہ بھارت کی منجھی ہوء مختلف انسٹرٹکٹرز کو شکست دے چکی ہیںفاطمہ نسیم نے خواہش کا اظہار کیا ہے وہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا گورنر سندھ ۔وزیر اعلی سندھ ۔اور وزیر اعظم پاکستان سے ملنے کی خواہش مند ہیں۔ننھی فاطمہ نے چھٹا عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کر دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فاطمہ نسیم

پڑھیں:

پاکستانی طالبعلم کی عالمی کامیابی، بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

 ویب ڈیسک :پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ! بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی بار پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔

پاکستان نے یہ کامیابی فلپائن میں 20 سے 27 جولائی تک منعقد ہونے والے 35 ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں حاصل کی۔اس مقابلے میں دنیا بھر کے ذہین ترین طالب علموں نے شرکت کی۔

صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے طالب علم عبدالرافع پراچہ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرکے عالمی تعلیمی سطح پر قوم کا نام روشن کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ

پاکستانی وفد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے مشترکہ منصوبہ اسٹیم کیریئرز پروگرام کے تحت شرکت کی۔ ٹیم کی قیادت ڈاکٹر عاصمہ عمران اور ڈاکٹر عاصمہ رحمان نے کی جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیاتی انجینئرنگ سے وابستہ ہیں۔

بین الاقوامی بائیو لوجی اولمپیاڈ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ایان اسلم کو اعزازی سند سے نوازا گیا۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ٹیم کے دیگر ممبران میں سعدیہ ذوالفقار (صدیق پبلک اسکول، راولپنڈی) اورعروج فاطمہ (فیوژن کالج، شکر گڑھ، نارووال) شامل تھیں۔

رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ

اولمپیاڈ کی کامیابی نیشنل سائنس ٹیلنٹ مقابلہ (این ایس ٹی سی) کے تحت ایک وسیع تر قومی کوشش کا حصہ ہے، جس کا انعقاد پی اے ای سی اور پی آئی ای اے ایس کے اشتراک سے ہر سال کیا جاتا ہے۔

اس کے تحت ہر سال ملک بھر سے باصلاحیت طلباء کو فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور ریاضی میں تربیت دی جاتی ہے۔2001 سے اب تک پاکستان نے بین الاقوامی سائنسی اولمپیاڈز میں 140 تمغے حاصل کئے ہیں اور 4500 سے زائد طلباء کو عالمی معیار کی سائنسی تربیت دی جا چکی ہے۔

لاہور میں 220 ٹریفک حادثات ؛267 افراد زخمی 

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی طالبعلم کی عالمی کامیابی، بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
  • پاکستان-امریکا تجارتی معاہدہ: کامیابی، چال یا نئے عالمی نظام کا جال؟
  • ایگا سوائٹیک کا منفرد ریکارڈ: ڈبلیو ٹی اے ایونٹس میں 63 ابتدائی میچز میں مسلسل کامیابی
  • بھارت ہائبرڈ وار کو فروغ دے رہا ہے، معرکہ حق کی طرح اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کو بھی ذلت آمیز شکست دینگے: فیلڈ مارشل
  • عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا سفر تمام
  • روایتی جنگ میں بھارت کو شکست، آج تک ہماری کامیابی کے تذکرے ہو رہے ہیں؛ وزیراعظم
  • پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
  • معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی جنگ میں شدت آئی: فیلڈ مارشل
  • عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست