پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر صدف شمس ان فٹ ہوجانے کے سبب دورہ آئرلینڈ سے دستبردار ہوگئیں۔ ان کی جگہ شوال ذوالفقار کا اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا صدف شمس جمعہ کو پریکٹس میچ میں بھی شریک نہیں ہوئیں۔ ان کی متبادل شوال ذوالفقار ہفتہ کو کراچی میں اسکواڈ میں شمولیت اختیار کریں گی۔

دریں اثناپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کادورہ آئرلینڈ کے لیے چار روزہ حتمی کیمپ جمعہ کو ختم ہوگیا۔ہفتہ کو آرام ہوگا جبکہ اگلے روز اتوار کو قومی اسکواڈ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوجائے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پرقومی تربیتی کیمپ میں اسکواڈ خصوصی ٹریننگ حاصل کررہاہے۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کمانڈنٹ ہیں،جنید خان فاسٹ بولنگ کوچ، طاہر خان خان اسپن بولنگ کوچ، سعد فیلڈنگ کوچ اور اسفند ٹرینر کی زمہ داری ادا کر رہے ہیں۔

عالمی کپ کی تیاری کے لیے ہونے والی سیریز میں15 رکنی پاکستان ویمنز اسکواڈ فاطمہ ثنا (کپتان)،عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ،گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)،نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر پر مشتمل ہے۔

3میچز کی سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں طے ہے۔

دوسری جانب جمعہ کو اول گراؤنڈ پر پریکٹس ٹی ٹونٹی میچ میں گرین ٹیم نے بلوز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔

کامیاب ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹوں پر 155 رنز بنائے۔عالیہ ریاض نے7 ساتھ چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 38 گیندوں پر 57 رنز اسکور کیے۔ منیبہ علی نے 22 رنز جوڑے، امیمہ سہیل نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

جواب میں بلوز ٹیم 6 وکٹوں پر 113 رنز بنا سکی، طوبہ حسن نے26، ناجیہ علوی نے24 اور حفصہ خالد نے 23 رنز بنائے، فاطمہ ثنا نے2 وکٹیں حاصل کیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ائیر کی پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری آئی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

شریاس ائیر 25 اکتوبر کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، انجری کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں بھی رہے۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ شریاس ائیر سفر کے لئے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں ہی قیام کریں گے تاکہ میڈیکل ٹیم ان کی صورتحال کو مانیٹر کرتی رہے۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان؛ ڈی پی او کے اسکواڈ پر حملہ، 5 پولیس اہلکار زخمی
  • بی سی سی آئی کا ورلڈ کپ فاتح ویمنز ٹیم سے شرمناک صنفی امتیاز سامنے آگیا
  • ایشیز سیریز اہم قرار، آسٹریلوی کرکٹرز بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑنے لگے
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • ٹھٹھہ: بریگیڈیئر (ر)خادم جتوئی ، سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر نسیم غنی ودیگر فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کررہے ہیں
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں قرار دیا جارہا ہے؟
  • اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں
  • بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا