راولپنڈی: انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
فائل فوٹو
راولپنڈی میں پولیس نے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلیے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے پیوندکاری میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے غیرملکی شہریوں کو گردے فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا بتانا ہے کہ ایک گھر سے کسی کے چیخنے چلانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس پہنچی تو ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا پایا گیا۔
پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق شیخوپورہ سے گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا۔
متاثرہ شخص کو نشہ آور دوا پلا کر نیم بے ہوش کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیوندکاری میں
پڑھیں:
اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد
ویب ڈیسک: اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ