پی آئی اے جدہ ائیرپورٹ پرمسافروں کا سامان چھوڑ آئی، پی آئی اے کی پرواز پی کے 832 کے مسافراسلام آباد ایئرپورٹ پرسامان کیلئے پریشان ہوتے رہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پروازپی کے  842 سے جدہ سے آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مسافر دو گھنٹے سے زائد وقت تک کنویئر بیلٹ کے گرد اپنے سامان کے انتظار میں کھڑے رہے۔ سامان نہ ملنے پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا اور ایئرپورٹ پر موجود عملے سے شکایت کی، مگر واضح جواب نہ مل سکا۔
مسافروں نے الزام عائد کیا نہ تو بروقت کوئی اطلاع دی گئی اور نہ ہی ایئرپورٹ پر کوئی مؤثر سہولت میسر آئی۔ بعض مسافروں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
ترجمان پی آئی اے اور ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا تو پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پروازپی کے 842 کے سامان کی ترسیل میں تاخیر آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہوئی۔
 ترجمان پی آئی اے کے مطابق، جدہ سے اسلام آباد کی اس پرواز کے لئے طے شدہ بوئنگ 777 کی جگہ ایئربس A320 طیارہ آخری لمحات میں آپریٹ کیا گیا، جس میں سامان کی گنجائش محدود ہوتی ہے۔ اسی بنا پر متعدد مسافروں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر ہی رہ گیا۔
ترجمان نے بتایا سامان کو مختلف پروازوں کے ذریعے 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر اسلام آباد پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
 ترجمان پی آئی اے نے متاثرہ مسافروں سے پیش آنے والی تکلیف پر دلی معذرت کا اظہار کیا اور یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی تمام سامان ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایئرپورٹ پر پی ا ئی اے

پڑھیں:

میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائر لائن جیٹ بلیو کی فلائٹ دورانِ پرواز سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کے باعث مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ایئربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔ اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز، پی ڈی ایم اے کا امدادی سامان روانہ
  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں کو لاکھوں روپے جرمانہ
  • اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • متحدہ عرب امارات کے طیاروں کے ذریعے سوڈان میں جنگی ساز و سامان کی ترسیل کا انکشاف
  • ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاپتا کیس میں کرپشن الزامات، حیران کن موڑ سامنے آ گیا
  • حاضر سروس جج کیخلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ