خلیجی ممالک کاسستاسفر: فیری سروس پر اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
خلیجی ممالک کے لئے فیری سروس شروع کی کوششیں تیز کردی گئیں، ایران، عراق جانے والے زائرین کے لیے نیا سفری متبادل دستیاب ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کی ہدایت پر فیری سروس کے جلد آغاز کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ۔
فری سروس کے لائسنسنگ کے عمل کو تیز اور ڈیجیٹل بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں جبکہ زائرین اور کاروباری برادری کے لیے یہ سروس سستے، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری متبادل کے طور پر پیش کی جائے گی۔
ڈی جی پورٹس اینڈ شپنگ نے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری کو فیری سروس کے لائسنس اجرا کے حوالے سے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ اب لائسنس کے اجرا کا عمل چھ ماہ کے بجائے صرف ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔
وزیر بحری امور نے واضح کیا کہ لائسنسنگ عمل کو سنگل ونڈو اور ڈیجیٹل نظام میں منتقل کیا جائے گا تاکہ غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ ہو اور فیصلے بروقت کیے جا سکیں۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ فیری آپریٹرز کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، جب کہ بینک یا انشورنس گارنٹی کے آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔
جنید انوار چوہدری نے زور دیا کہ ایران اور عراق جانے والے زائرین کے لیے یہ سروس ایک محفوظ اور کم لاگت سفری ذریعہ بنے گی، جبکہ اس سے مذہبی سفر کے ساتھ ساتھ سیاحت اور کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے آپریٹرز اور متعلقہ اتھارٹیز سے مشاورت جاری ہے، اور ابتدائی تجرباتی مرحلے کے لیے روٹس اور فریم ورک کی تیاری مکمل کی جا رہی ہے۔ چند ہفتوں میں فیری سروس کے روڈ میپ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے خدشات دور کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ یہ منصوبہ قومی معیشت میں مثبت کردار ادا کرے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسلام آباد؛ گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں اہم پیشرفت
اسلام آباد:اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والی گاڑی کاک پل کے نیچے سے مل گئی۔
والد کی لاش حادثے کے تیسرے دن مل گئی تھی جبکہ بیٹی کی لاش ابھی تک تک نہیں مل سکی، چند روز قبل ریسکیو نے آپریشن ختم کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں شدید بارش کے باعث لڑکی اپنے والد سمیت 22جولائی کو برساتی پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئی تھی۔
لڑکی کے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کے دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی۔