محکمہ ایکسائزکاپراپرٹی ٹیکس کےحوالےسےاہم اقدام
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
سٹی42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس کے نظام کو جدید اور شفاف بنانے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ اب شہری اپنی جائیداد کی اسسمنٹ اور تفصیلات خود آن لائن سسٹم میں اپلوڈ کر سکیں گے۔
ایکسائز حکام کے مطابق شہری اپنی جائیداد کے مکمل کوائف اور اسسمنٹ محکمہ کی ویب سائٹ پر خود اپلوڈ کریں گے۔ایکسائز انسپکٹرز اور دیگر عملہ بھی اگر کسی جائیداد کی اسسمنٹ غلط ہو تو وہ درست ڈیٹا سسٹم میں اپلوڈ کر سکتے ہیں۔متعلقہ ڈائریکٹرز آن لائن اپیل کے ذریعے اس ڈیٹا کا جائزہ لے کر درستگی یقینی بنائیں گے۔
محکمہ کے مطابق اب شہری گھر بیٹھے خود اپنا پراپرٹی ٹیکس چالان نکال سکیں گے اور ای پے کے ذریعے آن لائن ادائیگی بھی ممکن ہوگی، جس سے دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
ماضی میں ایکسائز عملہ خود جائیدادوں کی اسسمنٹ کر کے سسٹم میں اپلوڈ کرتا تھا، جس میں شفافیت کے مسائل پیدا ہوتے تھے۔ نئے نظام سے یہ عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل اور خود کار ہو جائے گا۔ایکسائز حکام کے مطابق اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر میں 25 لاکھ پراپرٹی یونٹس سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کی جا رہی ہے، اور نئے سسٹم کے ذریعے اس دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 پراپرٹی ٹیکس اپلوڈ کر
پڑھیں:
سابق صدر کے خلاف کارروائی پر ردعمل، ٹرمپ نے برازیل پر 50 فی صد ٹیرف عائد کر دیا
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق برازیلی صدر جائر بولسونارو کے خلاف عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے برازیل سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔
تاہم ہوائی جہاز، توانائی اور اورنج جوس کے شعبے کو اس اقدام سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی حکم نامے کے بعد بدھ کے روز جاری کردہ ایک فیکٹ شیٹ میں وائٹ ہاؤس نے واضح کیا کہ یہ اقدام برازیل کی جانب سے سابق صدر بولسونارو کے خلاف جاری قانونی کارروائی کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے، جن پر 2022ء کے انتخابات کے نتائج پلٹنے کے لیے مبینہ بغاوت کی سازش کا الزام ہے۔
برازیلیا میں اس اعلان پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا، برازیل کے وزیر خزانہ روجیرو سرون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ بدترین منظرنامہ نہیں ہے، ہم نے اس سے زیادہ سخت اقدامات کی توقع کی تھی۔
ٹرمپ کے اس اقدام کے بعد برازیل کی اہم برآمدی کمپنیوں، خصوصاً طیارہ ساز ادارے ایمبریئر اور کاغذ و گودا ساز کمپنی سوزانو کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جسے سرمایہ کاروں نے نسبتاً نرم فیصلہ قرار دیا۔
دوسری جانب امریکا نے برازیل کی سپریم کورٹ کے اُس جج پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں جو بولسونارو کے مقدمے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جج پر غیر قانونی حراست اور اظہار رائے کی آزادی کو دبانے کا الزام لگایا ہے۔