کولڈ پلے اسکینڈل، ٹیک کمپنی ایسٹرونومر کے سی ای او کے بعد ایچ آر ہیڈ نے بھی استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایسٹرونومر کی چیف پیپل آفیسر کرسٹن کیبوٹ نے، جنہیں کمپنی کے سابق سی ای او اینڈی بائرن کے ساتھ کولڈ پلے کنسرٹ کی ’کس کیم‘ پر بغلگیر ہوتے دیکھا گیا تھا، مبینہ طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹرونومر نے تصدیق کی کہ ہیومن ریسورسز کی سربراہ کرسٹن کیبوٹ اب کمپنی کا حصہ نہیں رہیں اور انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
کرسٹن کیبوٹ کا استعفیٰ، اینڈی بائرن کے استعفیٰ کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے گزشتہ ہفتے اس وقت استعفیٰ دیا جب کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ انہیں رخصت پر بھیجا جائے گا اور ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
اس دوران، کمپنی کے شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی جوی نے عبوری سی ای او کے طور پر عہدہ سنبھال لیا ہے، ابھی تک نہ تو ایسٹرونومر اور نہ ہی کرسٹن کیبوٹ نے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
کرسٹن کیبوٹ اور اینڈی بائرن کو 16 جولائی کو میساچوسٹس کے شہر بوسٹن کے قریب کولڈ پلے ایک کنسرٹ میں ’کس کیم‘ پر ایک دوسرے کے ساتھ جھومتے اور گلے ملتے ہوئے دکھایا گیا۔ جیسے ہی کیمرہ ان پر فوکس ہوا، وہ دونوں اسکرین پر بغلگیر اور موسیقی پر جھومتے دکھائی دیے، لیکن فوراً جھک کر کیمرہ سے چھپنے کی کوشش کی۔
اس پر کولڈ پلے کے مرکزی گلوکار کرس مارٹن نے مزاحاً کہا کہ یا تو ان کے درمیان کوئی تعلق ہے، یا وہ بہت شرمیلے ہیں، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور انٹرنیٹ صارفین نے دونوں کو شناخت کرلیا۔
مزید پڑھیں:
کرسٹن کیبوٹ اور اینڈی بائرن کے مبینہ تعلق کی رپورٹ کے بعد کمپنی نے ایک اندرونی تحقیقات کا اعلان کیا، تاہم ویڈیو کا ذکر نہیں کیا گیا، کمپنی نے کہا کہ سی ای او کو تحقیقات مکمل ہونے تک رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔
چند روز بعد 20 جولائی کو کمپنی نے اعلان کیا کہ اینڈی بائرن نے استعفیٰ دے دیا ہے، کمپنی کے بیان کے مطابق اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ پیش کیا ہے، جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قبول کر لیا ہے۔
’بورڈ ہمارے اگلے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تلاش شروع کرے گا، جبکہ شریک بانی اور چیف پراڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی جوی عبوری سی ای او کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔‘
مزید پڑھیں:
ڈیٹا اینالیٹکس اور مصنوعی ذہانت سے وابستہ کمپنی ایسٹرونومر نے تسلیم کیا کہ اس واقعے کی وجہ سے ایک ہی رات میں ان کی کمپنی کی پہچان بدل گئی، لیکن اس کا ان کے کام یا صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
’ہم وہی کام کر رہے ہیں جس میں ہم بہترین ہیں یعنی اپنے صارفین کو ان کے اے آئی سے متعلق مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایسٹرونومر اینڈی بائرن اے آئی بوسٹن ٹیکنالوجی کمپنی ڈیٹا اینالیٹکس کرسٹن کیبوٹ کس کیم کولڈ پلے مصنوعی ذہانت میساچوسٹس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایسٹرونومر اینڈی بائرن اے آئی ٹیکنالوجی کمپنی کرسٹن کیبوٹ کس کیم کولڈ پلے مصنوعی ذہانت میساچوسٹس کرسٹن کیبوٹ اینڈی بائرن اعلان کیا سی ای او دے دیا
پڑھیں:
کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔
7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔
نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاریترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔
شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔
متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔
ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔