ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
کراچی:
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافر کا بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، مسافروں نےایجنٹوں سے 20 لاکھ سے 45 لاکھ روپےفی کس پر یورپ جانے کےمعاملات طے کیے ہوئے تھے تاہم مسافروں کو آف لوڈ کرکے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
اسلام آباد:ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ ترجمان کی جانب سے تمام ٹیکس دہندگان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے درست، مکمل اور دیانتداری کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ریٹرن میں فراہم کی جانے والی تمام معلومات درست اور حقیقت پر مبنی ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیکس دہندہ اس بات کو یقینی بنائے کہ گوشوارے میں درج تمام تفصیلات حقائق کے مطابق ہوں تاکہ شفافیت اور درستگی برقرار رہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے کہا کہ بروقت اور درست ٹیکس گوشوارے مضبوط ٹیکس نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنے ریٹرن بروقت جمع کرائیں اور معلومات کی درستگی کا خاص خیال رکھیں۔