اسلام آباد میں بھی الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: اسلام آبادکے شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے نئی بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔
چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سے شہر بھر میں 140بس اسٹاپس کی اپ لفٹنگ کا کام شروع کیا گیا ہے ، شہر میں 200 سے زائد بس اسٹاپس بنائے جائینگے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے اس موقع پرکہا کہ اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ٹرام نظام کی فزیبلٹی سٹڈی کو حتمی شکل دی جائے۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری
چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا ، ٹرام منصوبے کو حتمی شکل دینے کیلئے ہدف اور شیڈول طے کیے جائیں۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلام ا باد سی ڈی اے
پڑھیں:
ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرِ خارجہ سید محمد عباس عراقچی کی جانب سے امریکی جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کا جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے، ایک شرپسند ملک جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس شرپسند ملک دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 33 سال بعد امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ سے بحال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کی جانچ برابری کی بنیاد پر فوراً شروع کرے گا۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ چین و روس کے بڑھتے جوہری پروگراموں کے ردِعمل میں کیا گیا۔