صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت لاہور میں جدید سفری سہولیات فراہم کرنے جا رہی ہے جن میں ای ٹیکسی اسکیم اور ڈرائیور لیس ٹرام سروس شامل ہیں۔ ان کے مطابق ان منصوبوں کا مقصد نہ صرف شہریوں کے سفر کو آسان بنانا ہے بلکہ نوجوانوں اور خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی بھی یقینی بنانا ہے۔

وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد ای ٹیکسی اسکیم کا افتتاح کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کی ہدایت

انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کے پہلے مرحلے میں لاہور کے رہائشی افراد کو 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں دی جائیں گی جن میں 30 فیصد کوٹہ خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت حکومت 65 لاکھ روپے کا بغیر سود قرض دے گی جبکہ گاڑی حاصل کرنے کے لیے 18 سے 20 لاکھ روپے کی ڈاؤن پیمنٹ دینی ہوگی جس پر بھی حکومت کی طرف سے معاونت پر غور کیا جا رہا ہے، اس قرض کی ماہانہ قسط 55 سے 60 ہزار روپے کے درمیان ہوگی۔

بلال اکبر خان نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ایک ہزار گاڑیاں آن لائن ٹیکسی آپریٹرز جیسے انڈرائیو اور ینگ گو کے ساتھ منسلک ڈرائیورز کو دی جائیں گی جبکہ 100 گاڑیاں عام شہریوں کو فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہ اکہ درخواستوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں یہ کوٹہ بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: پنجاب میں میٹرو بس اور اورنج لائن کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

ای ٹیکسی کے لیے درخواستوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع ہوں گی اور کامیاب امیدواروں کا انتخاب بیلٹنگ کے ذریعے ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی کامیابی کی صورت میں ای ٹیکسیوں کی تعداد 8 سے 10 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔

بنا ڈرائیور والی ٹرام سروس

صوبائی وزیر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ لاہور کی نہر پر پہلی ڈرائیور لیس ٹرام سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے جو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہر بنس پور تک چلے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرام کا ٹریک 28 کلومیٹر طویل ہوگا اور اس میں 26 اسٹیشنز ہوں گے اور یہ ورچوئل ٹریک پر گوگل سسٹم کے ذریعے آپریٹ ہو سکے گی اور مکمل طور پر ڈرائیور کے بغیر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے تاہم ٹریفک کی صورتحال کے پیش نظر فی الحال ڈرائیور کے ذریعے چلائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ٹرام میں 300 مسافروں کی گنجائش ہوگی اور ہر 5 سے 6 منٹ بعد اگلی ٹرام دستیاب ہوگی۔

بلال اکبر خان نے کہا کہ یہ الیکٹرک ٹرام ایک چارج پر 300 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اگر یہ سروس کامیاب ثابت ہوتی ہے تو اسے لاہور کے دیگر علاقوں جیسے گلبرگ اور ڈیفنس تک توسیع دی جائے گی۔

مزید پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام: وظیفے کی رقم میں 100 فیصد سے زائد اضافہ

انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی نوجوانوں کے لیے کاروباری اسکیم کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے ٹاپرز کو ای بائیکس دی جائیں گی جبکہ لوڈر رکشے صرف ان نوجوانوں کو دیے جائیں گے جو کاروباری مقاصد کے لیے اسکیم میں اپلائی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رکشے طلبہ کے لیے نہیں بلکہ روزگار کے خواہش مند افراد کے لیے مختص ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

لاہور میں ای ٹیکسیاں لاہور میں بنا ڈرائیور ٹرام وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: لاہور میں ای ٹیکسیاں لاہور میں بنا ڈرائیور ٹرام وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف انہوں نے مزید کہ نے مزید کہا کہ بلال اکبر خان دی جائیں گی لاہور میں نے کہا کہ کے ذریعے کے لیے میں ای

پڑھیں:

جماعت اسلامی ہند کا بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اظہار تشویش

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے نئی دلی میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ماہانہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند نے بھارت بھر میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے نئی دلی میں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ماہانہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تین حالیہ واقعات کا ذکر کیا، مہاراشٹر میں ایک خاتوں ڈاکٹر کی خودکشی جس نے ایک پولیس افسر پر زیادتی کا الزام لگایا تھا، دلی میں ایک ہسپتال کی ملازمہ جسے ایک جعلی فوجی افسر نے پھنسایا تھا اور ایک ایم بی بی ایس طالبہ جسے نشہ دیکر بلیک میل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام واقعات بھارتی معاشرے میں بڑے پیمانے پر اخلاقی گراوٹ کی نشاندہی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے بہار اسمبلی انتخابات میں نفرت انگیز مہم، اشتعال انگیزی اور طاقت کے بیجا استعمال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا موضوع ریاست کی ترقی، صحت، امن و قانون اور تعلیم ہونا چاہے، الیکشن کمیشن کو اس ضمن میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ووٹ دینا صرف ایک حق نہیں بلکہ ایک ذمہ داری بھی ہے، یہ جمہوریت کی مضبوطی اور منصفانہ معاشرے کے قیام کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کا انتخاب ان کی کارکردگی، دیانت داری اور عوام مسائل جیسے غربت، بے روزگاری، تعلیم، صحت اور انصاف کی بنیاد پر کریں نہ کہ جذباتی، تفرقہ انگیز یا فرقہ وارانہ اپیلوں کی بنیاد پر۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے بھارتی الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔ بہار میں اسمبلی انتخابات 6 اور 11نومبر کو ہو رہے ہیں۔

پریس کانفرنس سے ایسوسی ایشن آف پروٹیکشن آف سوال رائٹس (اے پی سی آر) کے سیکرٹری ندیم خان نے خطاب میں کہا کہ دلی مسلم کشن فسادات کے سلسلے میں عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر بے گناہ طلباء کو پانچ برس سے زائد عرصے سے قید کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دراصل عدالتی عمل کے ذریعے سزا دینے کے مترادف ہے۔ ندیم خان نے کہا کہ وٹس ایپ چیٹس، احتجاجی تقریروں اور اختلاف رائے کو دہشت گردی قرار دینا آئین کے بنیادی ڈھانچے کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے غلط استعمال سے ایک جمہوری احتجاج کو مجرمانہ فعل بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کی آزادی جمہوریت کی روح ہے، اس کا گلا گھونٹنا ہمارے جمہوری ڈھانچے کیلئے تباہ کن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی ہند کا بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اظہار تشویش
  • لاہور پولیس کا کرایہ داری ایکٹ پرعملدرآمد، خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز
  • لاہور: ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھارہے ہیں ، لیاقت بلوچ امیر العظیم ، اظہر بلال اور میاں ذکراللہ مجاہد اسٹیج پر موجودہیں
  • تارکین وطن پاکستانی “پاک آئی ڈی” ایپ پرگاڑیاں رجسٹر کروا سکیں گے
  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • لاہور: ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
  • پنجاب میں وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد، صوبے بھر میں بیوٹیفکیشن منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • ای چالان ظلم، تھپٹر مارنے کی سزا موت نہیں ہوسکتی، اپوزیشن لیڈر بلدیہ کراچی