سی ڈی اے کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
تصویر سوشل میڈیا۔
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارتی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔
چیئرمین سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد کو جدید اور بہترین ٹرانسپورٹ سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ٹرام نظام کی فزیبلٹی اسٹڈی کو حتمی شکل دی جائے۔ ایسا فنانشل ماڈل تیار کیا جائے جو طویل مدتی خود کفالت کو یقینی بنائے، نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے آپشنز پر بھی غور کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا ٹرام منصوبے کو حتمی شکل اور آپریشنل بنانے کے ہدف اور شیڈول طے کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے
پڑھیں:
محکمہ ایکسائز اسلام آباد کا فینسی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن
محکمہ ایکسائز اسلام آباد کی جانب سے ڈائریکٹر ایکسائز کی نگرانی میں شہر کے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران 5 ناکوں پر چیکنگ کی گئی، جس میں مجموعی طور پر 143 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔
کارروائیوں کے دوران غیر نمونہ نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 9 لاکھ 54 ہزار 900 روپے کی ٹوکن ٹیکس ریکوری بھی کی گئی۔ حکام کے مطابق یہ مہم شہریوں کو قانون کی پاسداری کا پابند بنانے اور غیر قانونی رجحانات کی حوصلہ شکنی کے لیے جاری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل ایکسائزعرفان میمن نے فینسی اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اور آئندہ دنوں میں کارروائی کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عرفان میمن غیر قانونی نمبر پلیٹس فینسی