سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
بختیار آباد اور ڈمبولی کے درمیان ریلوے ٹریک کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل ٹرین متاثر ہوئی، جس کی بوگی نمبر سات کو جزوی نقصان پہنچا۔
ٹرین کو فوری طور پر سبی اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، جبکہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بلوچستان میں اس نوعیت کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں جن میں ریلوے ٹریکس اور ٹرینوں کو بارہا نشانہ بنایا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی، ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
کراچی کے علاقے کریم آباد میں اپوا کالج کے قریب ڈاکو سنار سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سنار صدر صرافہ بازار سے کریم آباد آرہا تھا، سی سی ٹی وی سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
کریم آباد جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ کریم آباد کا سنار صدر کی لیب میں سونا لے کر گیا تھا، واپسی پر اپوا کالج کے قریب 4 ملزمان نے اسے لوٹ لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز جمع کی جارہی ہیں۔