ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی، 7 مسافر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
ایف آئی اے امیگریشن کراچی سرکل نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے بیرونِ ملک سفر کی کوشش کرنے والے مسافروں کو دھر لیا، کارروائی کے دوران 7 مشکوک مسافروں کو آف لوڈ کر کے حراست میں لے لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آف لوڈ کیے گئے افراد میں عدنان ظہور، عثمان رفیق، آفتاب احمد، محمد اعزاز، عماد حسین، مبشر حسین اور احتشام الہٰی شامل ہیں۔ یہ تمام مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جارہے تھے۔
امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافروں کے رویے اور بیانات مشکوک پائے گئے، جس پر تفتیش کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مسافروں کا اصل مقصد آذربائیجان سے باکو کے راستے دبئی اور ملائیشیا جانا تھا، جہاں سے وہ ترکی اور لیبیا پہنچ کر سمندر کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق تمام مسافر مختلف ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں تھے اور ہر ایک نے یورپ پہنچنے کے لیے 20 لاکھ سے 45 لاکھ روپے تک کی رقم پر معاہدہ کیا تھا۔
تمام افراد کو آف لوڈ کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے ایجنٹوں کے نیٹ ورک کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اٹلی آذربائیجان ایف آئی اے دبئی کراچی ایئرپورٹ مسافر آف لوڈ وزٹ ویزہ یورپ یوگنڈا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اٹلی ایف ا ئی اے کراچی ایئرپورٹ مسافر ا ف لوڈ وزٹ ویزہ یورپ یوگنڈا ایف آئی اے آف لوڈ
پڑھیں:
کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کا ریفرنس، کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان بری
فائل فوٹوکراچی کی احتساب عدالت نے کراچی پورٹ اینڈ شپنگ کی جائیداد من پسند افراد کو ٹرانسفر کرنے کے ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔
سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل اور دیگر ملزمان آج عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ احتساب عدالت نے کامران مائیکل سمیت 29 ملزمان کے خلاف ریفرنس ختم کردیا۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ 2018 میں سیاسی رنجش کی بنا پر ریفرنس بنایا گیا ہے، کامران مائیکل کو 6 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔
یاد رہے کہ 2019 میں نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا۔