آباد کا کراچی میں تجاوزات اور زمینوں پر قبضوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد میں بڑھتے ہوئے تجاوزات اور زمینوں پر قبضوں کے مسئلے پر ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے آواز اٹھا دی۔
سینئر وائس چیئرمین آباد سید افضل حمید کی قیادت میں وفد نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے ملاقات کی جس میں شہر بھر میں پھیلے تجاوزات، قبضہ مافیا کی سرگرمیوں اور زمینوں کے شفاف ریکارڈ سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں وفد نے کے ڈی اے کے زیرِ انتظام زمینوں کے ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔
وفد نے سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر اور کورنگی جیسے علاقوں میں ہونے والی غیر قانونی سرگرمیوں کی واضح نشاندہی کی اور ان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔
آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے ڈی اے فوری طور پر سروے رپورٹ جاری کرے تاکہ شہری اراضی کو قبضہ گروہوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی صنعت کی بحالی اور شہری ترقی کی شفافیت اس وقت ممکن ہے جب زمینوں کے ریکارڈ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائز کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی جیسے بڑے میٹروپولیٹن شہر میں زمینوں پر قبضے نہ صرف شہری ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں بلکہ عوام کے اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ اس لیے حکومت اور اداروں کو ایک طویل المدتی حکمتِ عملی اپنانا ہوگی، جس کے تحت نہ صرف موجودہ تجاوزات ختم کی جائیں بلکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام بھی یقینی بنائی جائے۔
اجلاس میں ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے آباد کے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ادارہ تجاوزات کے خلاف سخت اقدامات اٹھا رہا ہے اور ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم کو فعال بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے عوام کی زمینوں کا محافظ ہے اور کسی بھی قبضہ گروہ یا اثر و رسوخ والے فرد کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
آباد نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ تعمیراتی شعبے کی بحالی اور شفاف شہری ترقی کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ وفد نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومتِ سندھ اور کے ڈی اے کی مشترکہ کوششوں سے کراچی کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کی سمت میں عملی پیشرفت جلد دیکھنے میں آئے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے ڈی اے وفد نے کہا کہ
پڑھیں:
اترپردیش کے بریلی میں بلڈوزر کی کارروائیاں جاری، پچاس تعمیرات کی نشاندہی اور مسماری
جائے وقوعہ پر پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موجود تھے۔ جے ای منوج یادو نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے اس علاقے میں 50 مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں غیر قانونی تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے بریلی ضلع کے کینٹ تھانہ علاقے میں بدھ کو بی جے پی کی حکومت کے ذریعے ایک بڑی کارروائی کی گئی۔ کینٹ بورڈ نے مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بلڈوزر چلا دیا۔ علاقے میں تقریباً 50 مقامات کی نشاندہی غیر قانونی طور پر تجاوزات کے طور پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ کارروائی سے تجاوزات کرنے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کینٹ بورڈ کے جے ای منوج یادو نے بتایا کہ کینٹ کے علاقے میں کینٹ بورڈ کی زمین ہے اور مکینوں نے زمین پر تجاوزات کرتے ہوئے اس کے سامنے مکانات بنائے ہیں۔ جے ای نے کہا کہ نوٹس کے بعد ایک یاد دہانی بھیجا گیا تھا لیکن غیر قانونی تعمیرات کو نہیں ہٹایا گیا۔
 
 کارروائی کے بعد از خود تجاوزات ہٹائی گئی، بدھ کو کنٹونمنٹ بورڈ کی ٹیم پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تجاوزات ہٹانے پہنچی تو بلڈوزر دیکھ کر مکینوں نے خود ہی تجاوزات ہٹانا شروع کردی۔ کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود تھی۔ بدھ کو بریلی کے کینٹ تھانہ علاقے میں مداری کی پلیا کے قریب کنٹونمنٹ بورڈ کی زمین پر تجاوزات کو تجاوزات سے آزاد کرایا گیا۔ جائے وقوعہ پر پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موجود تھے۔ جے ای منوج یادو نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے اس علاقے میں 50 مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں غیر قانونی تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔ ان کو ایک مہم کے ذریعے صاف کیا جائے گا اور یہ مہم جاری رہے گی۔ 
 صدر آصف علی زرداری کی پولش سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
صدر آصف علی زرداری کی پولش سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت