اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ اربعین امام حسینؑ کا مقدس سفر آسان اور محفوظ بنایا جا سکے، اگر مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو وسعت دی جائے گی اور ملک گیر سطح پر عوامی ردعمل سامنے لایا جائے گا۔اور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے زائرین امام حسینؑ پر بائے روڈ سفری پابندی کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پرامن بھرپور احتجاجی ریلی جامع مسجد علی سے نکالی گئی جو لبیک یا حسینؑ کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ شہر کے اہم راستوں سے گزرتی ہوئی پریس کلب سٹی پل پہنچی، جہاں پر علامتی دھرنے دیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی رہنما محمود الحسن، ضلعی صدر امجد حسین لغاری، مولانا امیر حسین رحمانی، سابق صوبائی مشیر میر علی نواز تالپور، معروف سماجی شخصیت میر کاظم رضا تالپور، میر راجہ شوکت تالپور، مولانا کاظم مطہری، سجاد علی ڈومکی، ساجن مغل، میر غلام علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی ادارے زائرین کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہے، زائرین کے سفر کو محدود کرنے کے بجائے ان کی مکمل سیکیورٹی یقینی بنائی جائے تاکہ اربعین امام حسینؑ کا مقدس سفر آسان اور محفوظ بنایا جا سکے، اگر مطالبات پر سنجیدگی سے غور نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو وسعت دی جائے گی اور ملک گیر سطح پر عوامی ردعمل سامنے لایا جائے گا۔اور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک جائے گی

پڑھیں:

جھنگ، زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی

رہنمائوں نے کہا کہ عین وقت پر جب زائرین کی روانگی ہوتی ہے زمینی راستے کی بندش سے لاکھوں زائرین کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ رہنمائوں نے حکومت سے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل احمد پور سیال کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ایران و عرق جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے کی بندش کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں بھی یوم احتجاج منایا گیا، زائرین امام حسین علیہ السلام کے لیے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف امام بارگاہ گلشن زہرا اسلام والا سے اڈا پل گاگن تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی نے کی۔

ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت سے دہشتگردوں کے قلع قمع کرنے، زائرین کے لیے زمینی راستے کھولنے اور اُنہیں محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا، رہنمائوں نے کہا کہ عین وقت پر جب زائرین کی روانگی ہوتی ہے زمینی راستے کی بندش سے لاکھوں زائرین کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ رہنمائوں نے حکومت سے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، ایم ڈبلیو ایم کا زائرین پر پابندی کیخلاف احتجاج
  • اربعینِ امام حسینؑ پر راستوں کی بندش کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں احتجاجی ریلی
  • ملتان، راستوں کی بندش کے خلاف عزاداران امام حسین کی جانب سے احتجاجی ریلی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی شرکت 
  • جھنگ، زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی
  • علی پور میں زائرین پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی ریلی، علمائے کرام کا خطاب
  • زیارتِ اربعین پر پابندی ناقابلِ قبول ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے، ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا
  • ملتان، زیارات کیلئے راستوں کی بندش کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی، عوم کی بڑی تعداد شریک 
  • احمد پور سیال، زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی 
  • زائرین امام حسینؑ کے بائی روڈ عراق جانے پر پابندی کے خلاف کراچی میں احتجاجی ریلی