درجنوں لیڈروں کو دہشتگردی کیس میں سزائیں؛ پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
سٹی42: پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈروں عمر ایوب خان اور شبلی فراز کے ساتھ متعدد دوسرے اہم لیڈروں کو انسداد دہشت گردی عدالت سے نو مئی 2023 کو ریاستی اداروں پر حملوں کے مقدمات میں سزائیں سنائے جانے کے بعد بڑا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے آج سہ پہر کچھ دیر پہلے اس فیسلے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی قیادت کو 9 مئی کیسز میں سزاؤں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا، ہم دیکھیں گے کہ پارلیمنٹ میں جانا ہے یا تحریک چلانا ہے۔
پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے فیصل آباد اے ٹی سی عدالت کی جانب سے 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی قیادت کو سزائیں سنائے جانے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ ہمیں اب تحریک چلانی ہے یا ایوان میں جانا ہے۔ آئندہ کا لائحہ عمل بہت جلد بتائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف سسٹم پر یقین رکھتی ہے اور ہمیں صرف انصاف چاہیے۔ جنہیں سزائیں دی گئیں، وہ تشدد کے حامی نہیں۔ ہم نے مشکلات برداشت کیں مگر سسٹم کو چلنے دیا۔ ہمارے لیڈرز کو سزا دی گئی ان سب کے باوجود ہم سسٹم کا حصہ رہے اور ایوان کے باہر اسمبلی نہیں لگائی۔ کچھ لوگ سسٹم کو لپیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔اب تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی غور کرے گی کہ ایوان میں جانا ہے یا نہیں۔
ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کا شیڈول جاری
لوگوں کو نا اہل کر کے جمہوریت کا کیا بھلا ہوگا۔ یہ وقت ہے کہ سیاسی جماعتیں فیصلہ کریں کہ ملک میں جمہوریت قائم رہے۔ ہم اکٹھے ہوں گے ۔ باتیں کریں گے۔ حل نکلنا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا، آج تک ہماری پٹیشن پر فیصلہ نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن کی مدت ختم ہوچکی ہے، پھر بھی وہ فیصلے کر رہے ہیں اور ہمارے لوگوں کو نا اہل کر رہے ہیں۔
آج جمعرات کے روز فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی 2023 کے مقدمے میں ملوث پائے گئے 108 مجرموں کو سزائیں سنائیں۔ ان میں پی ٹی آئی کے کئی اہم لیدر شامل ہیں۔ قومی اسمبلی مین اپوزیشن لیدر عمر ایوب خان اور سینیٹ میں اپوزیشن لیدر شبلی فراز کو دس دس سال قید کی سزائین ہوئی ہیں۔ کئی دوسرے ارکان پارلیمنٹ کو بھی سزائین ہوئی ہیں۔ ان لیڈروں کے باضابطہ مجرم قرار پانے کے بعد اب الیکشن کمیشن ان کو پارلیمنٹ کی رکنیت کے لئے نا اہل قرار دے گا اور ان کی نشستیں خالی قرار دے کر ان یشستوں پر ضمنی الیکشن کروانے کا شیڈول دے گا۔ اس سے پہلے انسداد دہشتگردی عدالت نے جن مجرموں کو کو دس، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، الیکشن کمیشن ان کو نا اہل قرار دے چکا ہے۔
ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
فیصل آباد میں اے ٹی سی نے 9 مئی کیس میں 108 ملزموں کو سزا سنائی جبکہ 77 ملزمان کو بری کیا۔
اہم ترین
9 مئی کیسز : عمر ایوب، شبلی فراز .
جولائی 31, 2025
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ
جولائی 31, 2025
پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے...
جولائی 31, 2025
ویب ڈیسکاے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں
مزید خبریں
لاہور میں بھی 10 ہزار کلو مضر صحت گوشت برآمد
عمر ایوب، شبلی فراز سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزا
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر نے پی ٹی ا ئی شبلی فراز عمر ایوب کو سزا نا اہل
پڑھیں:
رکن قومی اسمبلی علی گوہر مہر اور علی نواز مہر کی والدہ انتقال کر گئیں
احسن عباسی: رکن قو می اسمبلی علی گو ہر مہر اور علی نواز مہر کی والد ہ انتقال کر گئیں۔
وہ وزیرزراعت و کھیل سردارمحمد بخش مہر کی چچی تھیں،ان کی تدفین گھوٹکی میں ان کے آبائی قبرستان میں ہوگی۔
سینئر وزیرسندھ شرجیل انعام میمن،میئرکراچی مرتضیٰ وہاب اوروزیرداخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجارنےعلی گو ہر مہر اور علی نواز مہر کی والد ہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی ہے۔
سینئر وزیر شرجیل میمن نے سردار علی گوہر مہر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ سردار علی گوہر مہر اور ان کے اہلِخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ سردار علی گوہر مہر کی والدہ کو بلند درجات اور اہلِ خانہ کو اس غم کی گھڑی میں اپنے فضل و کرم سے سکونِ قلب عطا فرمائے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی سردار علی گوہر مہر کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعاکی ہے،مئیر کراچی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں سردار علی گوہر مہر اور اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو صبر و ہمت عطا فرمائے۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجارنے بھی سردار علی گوہر خان مہر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماں جیسی ہستی کے بچھڑنے کا دکھ بہت بڑا ہے، سردار علی گوہر خان مہر اور سردار محمد بخش مہر کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔