کوئٹہ میں غیرقانونی افغانوں کے خلاف آج سے کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
فائل فوٹو
کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آج سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں افغان مہاجرین کے انخلا کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ پی او آر کارڈ ہولڈرز کو قیام کے لیے 31 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید سپاہی محمد عمران کی آج چوتھی برسی
آج پاک فوج کے جانباز سپاہی محمد عمران شہید کی چوتھی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ضلع بہاولنگر کے اس بہادر سپوت نے 31 جولائی 2021 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔
سپاہی محمد عمران شہید نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، جو پاک فوج کے جوانوں کی وطن پرستی اور جذبہ شہادت کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کےلیے اپنی آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا۔
قوم آج اس عظیم شہید کی بے مثال قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ سپاہی محمد عمران شہید کی یہ قربانی نہ صرف ہمارے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بھی ہے۔ وطن کی خاطر جان قربان کرنا پاک فوج کے جوانوں کی پہچان ہے، اور شہید سپاہی محمد عمران اس روایت کا ایک درخشاں باب ہیں۔
قوم اور پاک فوج شہید کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور شہید کی بلند پایہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہدائے وطن کی قربانیاں ہی ہیں جن کی بدولت پاکستان کا وجود محفوظ ہے۔