ایف بی آر نے بیرونِ ملک آن لائن خریداری پر ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک سے آن لائن منگوائی جانے والی اشیاء اور سروسز پر ڈیجیٹل ٹیکس ختم کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آن لائن منگوائی جانے والی خدمات اور اشیاء پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا تھا۔
ٹیکس ایسی کمپنیوں کی اشیاء و خدمات پر عائد کیا گیا تھا جن کے پاکستان میں دفاتر موجود نہیں ہیں۔
رواں سال کے بجٹ میں ایک شق کی اجازت دی گئی تھی کہ وفاقی کابینہ اس ٹیکس کو معاف کرسکتی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین شیڈول میں بڑی تبدیلی
سٹی42: پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کی افتتاحی تقریب کے باعث لاہور ریلوے اسٹیشن کا پلیٹ فارم نمبر 2 آج کے دن مسافروں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پلیٹ فارم کی بندش کے باعث متعدد ٹرینوں کے لیے متبادل اسٹاپس کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کو کم سے کم پریشانی ہو۔
ریلوے حکام کے مطابق آج کے دن لاہور سے راولپنڈی جانے والی ٹرین اب شاہدرہ ریلوے اسٹیشن پر رکے گی، لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس اب لاہور کینٹ اسٹیشن پر اسٹاپ دے دیا گیا، لاہور سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس اسٹاپ شاہدرہ اسٹیشن پر ہوگا،کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس: اسٹاپ لاہور کینٹ اسٹیشن پر دیا گیا۔
اس کے علاوہ کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس اب شاہدرہ اسٹیشن پر رکے گی،کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس اسٹاپ کینٹ اسٹیشن پر منتقل،راولپنڈی سے لاہور اور کراچی جانے والی تیزگام اسٹاپس شاہدرہ اور کوٹ لکھپت اسٹیشنوں پر اور کراچی سے لاہور اور راولپنڈی جانے والی تیزگام: کوٹ لکھپت اسٹیشن پر اسٹاپ دیا گیا ہے
ریلوے ترجمان کے مطابق یہ متبادل انتظامات صرف آج کے دن کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ افتتاحی تقریب کے موقع پر ریلوے اسٹیشن پر رش کو کنٹرول کیا جا سکے۔
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان