Islam Times:
2025-07-31@13:09:04 GMT

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے بھارتی پارلیمنٹ میں نریندر مودی کے خطاب اور اپوزیشن کے سوالات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ مودی حکومت کو اس کی اپنی اپوزیشن آڑے ہاتھوں لے رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی، مودی کو سفارتی تنہائی ملی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ٹرمپ کی بھارتی حکومت بارے 29 مرتبہ بیان دینے پر خصوصی گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پنجابی میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مودی دے سینے تے ٹھیک مونگ دل ریا اے، وزیراعظم شہباز شریف کے دلچسپ جملے پر کابینہ ارکان میں قہقہے بلند ہو گئے۔ شہباز شریف نے بھارتی پارلیمنٹ میں نریندر مودی کے خطاب اور اپوزیشن کے سوالات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ مودی حکومت کو اس کی اپنی اپوزیشن آڑے ہاتھوں لے رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی، مودی کو سفارتی تنہائی ملی۔

شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی صورت پر امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، خلیجی ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پالیسی 2025ء کی منظوری دی گئی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے انسداد منشیات انسپکٹر کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2026ء کابینہ نے ترمیم کے ساتھ منظور کی، کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔ اجلاس کے دوران کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 17 اور 25 جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ کے اجلاس شہباز شریف اجلاس میں کہا کہ

پڑھیں:

وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا

وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے کہا کہ وزیرِاعظم کا ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کی بچت کا وژن عملی شکل اختیار کرنے لگا

گرین بلڈنگ کوڈ وزیرِاعظم کے پائیدار ترقی کے وژن کا عکاس ہے، چار یا زائد منزلہ نئی عمارتوں پر گرین بلڈنگ کوڈ لاگو ہوگا،بارش کے پانی کے ذخیرے کے لیے نئے تعمیراتی ضوابط نافذ، توانائی کی بچت، شمسی ڈیزائن اور گرین چھتیں اب لازمی، ماحولیاتی تحفظ کے لیے عمارتوں میں قابلِ تجدید توانائی کی شمولیت،اقوام متحدہ کے ترقیاتی اہداف کی جانب پاکستان کا مثبت قدم، پاکستان میں ماحول دوست اور پائیدار تعمیرات کی طرف اہم پیش رفت ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرلاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب لاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار ٹرمپ کا مودی کو زبردست جھٹکا، بھارت پر 25فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکی پاکستان نے نام نہاد آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی رہنماوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا مالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط، 9مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ کا منظور کردہ پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ کیا ہے؟
  • وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور قومی مصنوعی ذہانت پالیسی 2025 کی منظوری دے دی
  • پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی اور مودی کے حصے میں سفارتی تنہائی آئی،وزیراعظم شہباز شریف
  • سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہوگا، حج پالیسی منظور
  • وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دے دی
  • وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا
  • افواج نے بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، ٹرمپ جب کہتے ہیں جنگ رکوائی مودی کے زخم ہرے ہو جاتے ہیں: وزیراعظم
  • وفاقی کابینہ اجلاس آج، امریکی ٹیرف پر بریفنگ  آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کی منظوری شامل 
  • شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا