ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کو شدید طوفانی جھکڑ کا سامنا، 25 مسافر زخمی، ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT
سالٹ لیک سٹی سے ایمسٹرڈم جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز بدھ کی شام شدید طوفانی ہوا کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے اور پرواز کو منی ایپولس-اسٹ۔ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر بس A330-900 میں 275 مسافر اور 13 عملہ کے ارکان سوار تھے۔ پرواز شام 7:45 بجے ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی جہاں ایئرپورٹ کے فائر ڈیپارٹمنٹ اور پیرا میڈکس نے فوری طور پر زخمی مسافروں کی مدد کی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
ایک مسافر لیان کلیمنٹ-نیش نے میڈیا کو بتایا کہ جو لوگ سیٹ بیلٹ نہیں پہنے ہوئے تھے، وہ کیبن میں ادھر ادھر جاگرے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چھت سے ٹکرائے اور پھر نیچے گر گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کٹس بھی چھت سے ٹکرائیں اور نیچے گر گئیں جس سے لوگ زخمی ہوئے اور ایسا کئی بار ہوا جو بہت خوفناک تھا۔
ڈیلٹا ایئر لائنز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم تمام ایمرجنسی ریسپانڈرز کی مدد کے لیے شکر گزار ہیں جو اس حادثے میں شامل تھے۔
ماحولیاتی تبدیلی اور طوفانی ہواؤں کا بڑھتا ہوا خطرہاگرچہ طیاروں میں ٹربولینس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے کے واقعات نایاب ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے سبب ان واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ حالیہ حادثہ اس سال رپورٹ ہونے والے طوفانی ہواؤں سے متاثرہ پروازوں میں سے ایک ہے جو ہوا بازی کی سلامتی کے بارے میں آگاہی کو بڑھا رہا ہے۔
مزید پڑھیے: احمد آباد طیارہ حادثہ، بھارتی تاریخ کے بدترین فضائی سانحات میں المناک اضافہ
جنوری میں واشنگٹن ڈی سی کے اوپر پیش آنے والے ایک فضائی تصادم میں 67 افراد کی جان چلی گئی تھی جبکہ حال ہی میں ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک جہاز میں آگ لگنے کے بعد مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈ کے ذریعے باہر نکالا گیا تھا۔
جون میں ایک امریکی ایئر لائنز کی پرواز کو میامی سے رالی ڈورہم، نارتھ کیرولائنا جانے کے دوران طوفانی ہوا کا سامنا ہوا جس میں 5 مسافر زخمی ہوئے۔ اسی ماہ جرمنی کے جنوبی علاقے میں ایک رائن ایئر کی پرواز کو شدید طوفانی ہوا کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: سابق وزیراعلیٰ وجئے روپانی بیٹی سے ملنے لندن جارہے تھے
مارچ میں سان فرانسسکو سے سنگاپور جانے والی یونائیٹڈ ایئر لائنز کی ایک پرواز نے فلپائن کے اوپر شدید طوفانی ہوا کا سامنا کیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہوئے۔
مہلک واقعہمئی 2024 میں سنگاپور ایئر لائنز کی پرواز میں شدید ٹربولینس کے باعث ایک شخص کی موت واقع ہو گئی تھی جو کئی دہائیوں میں کسی بڑے ایئر لائن حادثے میں ٹربولینس کے سبب ہونے والی پہلی ہلاکت تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ڈیلٹا ایئر طیارے کو حادثہ ڈیلٹا ایئر لائنز سالٹ لیک سٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا ڈیلٹا ایئر لائنز ڈیلٹا ایئر لائنز طوفانی ہوا کا ایئر لائنز کی کے نتیجے میں شدید طوفانی مسافر زخمی زخمی ہوئے کا سامنا
پڑھیں:
ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسی یورپ کی صنعتوں کے لیے کڑا امتحان، اثرات یورپ بھر کی صنعتوں نے محسوس کرنا شروع کر دیئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمعہ کو عائد ہونے والے نئے ٹیرف نظام کے اثرات یورپ بھر کی صنعتوں نے محسوس کرنا شروع کر دیئے ہیں،کئی کمپنیوں نے اشیاء کی ترسیل روک دی ہے، کچھ نے قیمتیں بڑھا دی ہیں جبکہ کئی کو منافع میں کمی کا سامنا ہے اور کئی کاروباری اداروں کو خدشہ ہے کہ وہ شاید برقرار نہ رہ سکیں۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ جمعہ سے زیادہ تر یورپی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کر رہا ہے جو کہ عالمی تجارت کی تشکیل نو کی بڑی مہم کا حصہ ہے، اگرچہ یہ شرح ان بلند ترین دھمکی آمیز سطحوں سے کم ہے لیکن 1930 کی دہائی کے بعد بلند ترین ٹیرف ہیں۔انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اینڈریو ولسن نے کہاکہ کمپنیاں اب بیدار ہو رہی ہیں کہ ہمیں ایک تاریخی حد تک بلند ٹیرف شرح کا سامنا ہے، یہ صورت حال شاید صرف اسی وقت بدلے گی اگر امریکی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی روابط میں شپمنٹ میں تاخیر اور سپلائی چین اسٹریٹیجی پر نظرثانی جیسے رجحانات سامنے آ رہے ہیں، اب امریکہ سے تجارت کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے، اس کی پیچیدگی ناقابل تصور حد تک پہنچ گئی ہے۔ جرمنی کے جوہانس سیل باخ نے کہاکہ یہ ٹیرف بحر اوقیانوس کے دونوں کناروں پر انڈسٹری کے لیے نقصان دہ ہیں، ہم ’’زیرو فار زیرو‘‘ ٹیرف کی امید کر رہے تھے لیکن فی الحال 15 فیصد کا سامنا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ لگژری برانڈز کو نسبتاً کم نقصان کا سامناہے کیونکہ وہ اپنی قیمتیں بڑھا سکتے ہیں،بڑی کمپنیاں کسی حد تک منافع میں کمی برداشت کر سکتی ہیں یا پیداوار کا کچھ حصہ امریکہ منتقل کر سکتی ہیں۔کنزیومر جائنٹس جیسے پراکٹر اینڈ گیمبل نے پہلے ہی قیمتوں میں اضافہ کا اشارہ دے دیا ہے جبکہ ایڈیڈاس نے بھی قیمتیں بڑھانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔رائٹرز کے عالمی ٹیرف ٹریکر کے مطابق تقریباً 300 کمپنیوں میں سے 99 کمپنیوں نے ٹیرف جنگ کے ردعمل میں قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے جن میں اکثریت یورپی کمپنیوں کی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسی یورپ کی صنعتوں کے لیے ایک کڑا امتحان بن چکی ہے، ٹیرف کے بڑھتے اثرات سے بچنے کے لیے کمپنیاں قیمتیں بڑھا رہی ہیں، شپمنٹ مؤخر کر رہی ہیں، یا پیداوار کا رخ موڑ رہی ہیں تاہم چھوٹے کاروبار اور مخصوص شعبے بدترین دباؤ کا شکار ہیں جنہیں آنے والے دنوں میں وجودی خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔\932