2025-09-18@00:33:48 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے»:

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور اطراف میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اورزلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔ پنجاب میں راولپنڈی، ملکہ کوہسارمری اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور میں لوگ گھروں سے باہر آگئے۔ ریسکیو1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان  بلال احمد فیضی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف...
    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ پشاور اور مردان سمیت مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے اس کے علاوہ مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ Post Views: 2
    استنبول ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے، زلزلے کے جھٹکے متعدد صوبوں میں محسوس کیے گئے عالمی میڈیا کے مطابق ترکیہ کا صوبے بالیق اسیر 6.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد 4.6 اور 4.1 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔(جاری ہے) ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا اور زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے، ریسکیو ادارے آفاد اور دیگر متعلقہ محکموں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں سروے شروع کر دیا تاکہ ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جاسکے اور...
    اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، بٹگرام کوہستان، مری، جہلم، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔
    اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد کشمیر، مردان سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5، گہرائی 148.2 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔سوات، مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
    پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی شہروں میں زلزکے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاہور شہر میں اچانک زمین لرز اٹھی، جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، ہری پور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن، چارسدہ اور سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 102 کلومیٹر ریکارڈ کی...
    صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا زلزلے کے جھٹکے قصور اوکاڑہ شیخوپورہ گوجرانوالہ مریدکے کامونکے اور ننکانہ میں بھی محسوس کیے گئے جہاں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی جھٹکوں کے باعث کئی عمارتیں لرز اٹھیں تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی شہری حلقوں نے زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں سے حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کا مطالبہ...
    — فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔کراچی کے علاقے ملیر، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی میں 2.6 شدت کا زلزلہ کراچی کے مخلتف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے کراچی میں آج بھی زلزلے کے 2 جھٹکے، مجموعی تعداد 32 ہوگئی اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ اور گلزار ہجری کے اطراف کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 38 کلو میٹر تھی۔زلزلے...
    کراچی میں عیدالضحیٰ کے دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے.جس کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چند روز کے وقفے کے بعد کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے. ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے باعث شہریوں میں ایک بار پھر سے خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے. تاہم زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے. جس سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی کے مشرقی علاقوں میں 3 بجکر 35 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے .جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی،مری ،پنڈدانخان، لاہور و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں ایبٹ آباد،مانسہرہ ، پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور گرد و نوح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے ساتھ آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیالوگ استغفار اور کلمہ طیبہ کا...
    ملک کے مختلف حصوں میں رات گئے 5.6 شدت زلزلے کے شدید خوفناک جھٹکوں نے عوام کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور اور گردونواح، اسلام آباد، راولپنڈی، صوابی، دیر، سوات، مالاکنڈ اور چترال سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے، پشاور، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور بٹ گرام میں بھی زمین لرز اٹھی۔ زلزلہ پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 4 بج کر 13 منٹ پر آیا، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، جس کی شدت اس قدر تھی کہ لوگ نیند سے جاگ کر خوفزدہ حالت میں گھروں سے باہر نکل آئے۔  امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان میں زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 69 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی گہرائی 17 کلومیٹر اور مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر تھا۔آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی، بھمبر، بلوچ، دھیرکوٹ اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مری اور اس کے اطراف میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
۱