صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا زلزلے کے جھٹکے قصور اوکاڑہ شیخوپورہ گوجرانوالہ مریدکے کامونکے اور ننکانہ میں بھی محسوس کیے گئے جہاں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.

4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی جھٹکوں کے باعث کئی عمارتیں لرز اٹھیں تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی شہری حلقوں نے زلزلے کے بعد متعلقہ اداروں سے حفاظتی اقدامات مزید موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: زلزلے کے

پڑھیں:

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.2ریکارڈ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ.2ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ زلزلے کی گہرائی 220کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

 اتوار کی صبح بھی بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں ریکٹر سکیل پر 5.5 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس گئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

واضح رہے کہ 26 اپریل کو بھی سوات اور مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس سے عوام خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے‎
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • لاہور،شیخوپورہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
  • لاہور میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 4.2ریکارڈ