اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی،مری ،پنڈدانخان، لاہور و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
علاوہ ازیں خیبر پختونخوا میں ایبٹ آباد،مانسہرہ ، پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور گرد و نوح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، اس کے ساتھ آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے شدید جھٹکے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیالوگ استغفار اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ادھرلوئر دیر میں میدان خان آباد گورنمنٹ پرائمری اسکول کی عمارت شدید متاثر ہوگئی، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے اسکول کی عمارت میں دراڑیں پڑگئیں، اور کسی بھی وقت اس کے گرنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے کی شدت ریکٹر سکیل پر5.
Tagsپاکستان
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے شدید جھٹکے کے مختلف
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے چند علاقوں میں بارش جبکہ شمالی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی مقامات پر صبح و رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔ تاہم، مسلسل خشک موسم اور فضائی آلودگی کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو سانس اور آنکھوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں بھی خشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان میں اسموگ کے اثرات نمایاں رہنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم چترال، دیر، باجوڑ اور کرم میں چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔ اسی طرح، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کل سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے اور کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش جبکہ مری میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، جب کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسموگ چھائی رہی۔