اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور اطراف میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اورزلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔
پنجاب میں راولپنڈی، ملکہ کوہسارمری اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور میں لوگ گھروں سے باہر آگئے۔
ریسکیو1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ریسکیو1122 کنٹرول رومز کو کسی بھی قسم کے نقصانات کی کال تاحال موصول نہیں ہوئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے میں زلزلے کے جھٹکے خیبرپختونخوا کے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ