پہلا ٹی ٹوئنٹی، جنوبی افریقا کا پاکستان کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: ٹی ٹوئٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لئے 195 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 194 رنز بنائے۔ریزا ہینڈرکس 60، جارج لینڈے 36 اور ڈی زور زی 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ پاکستان کے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور نسیم شاہ نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔اس سے قبل پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور جنوبی افریقی قائد ڈونوون فریرا ٹاس کےلیے میدان میں اترے۔
اعداد و شمار کے مطابق پی ایس ایل 10 کے دوران اس گراؤنڈ پر پہلی اننگز کا اوسط اسکور 210 رہا ہے، آؤٹ فیلڈ تیز ہے، بولر یہاں جتنی غلطی کم کرے اتنا اچھا ہے۔
پاکستانی الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔
جنوبی افریقا کی ٹیم ڈونوون فریرا (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، ٹونی ڈی زورزی، ڈیوالڈ بریوس، میتھیو بریزکے، جارج لیندسے، کارٹن بوش، لزاڈ ولیمز، ناندرے برگر اور لنگی ندیدی پر مشتمل ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا
پڑھیں:
پاکستان، جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے سیکیورٹی و ٹریفک پلان مرتب
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے۔
سید خالد ہمدانی نے بتایا ہےکہ سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے۔ روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔
سی پی او راولپنڈی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے موثر ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں۔ فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔