“ہیپی برتھ ڈے‘‘ مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
“ہیپی برتھ ڈے‘‘ مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز
لاہور: (آئی پی ایس) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زندگی کی 52 بہاریں دیکھ لیں۔
اس سلسلے میں ملک بھر میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام سالگرہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور کیک کاٹے جائیں گے۔
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 28 اکتوبر 1973ء کو پیدا ہوئیں، مریم نواز کی شادی 1992ء میں کیپٹن (ر) صفدر سے ہوئی، اعلیٰ تعلیم یافتہ مریم نواز کا سیاسی سفر 2013ء کے انتخابات سے شروع ہوا جب انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم ایسے زبردست اور کامیاب انداز میں چلائی کہ میاں نواز شریف ملک کے تیسری بار وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
مریم نواز صرف سیاسی میدان میں ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ میں بھی نمایاں ہیں اور اسی بناء پر برطانوی نشریاتی ادارے نے نواز شریف کے دور اقتدار میں انہیں دنیا کی 100 سربراہان مملکت کی بااثر بیٹیوں میں شامل کیا۔
وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کیلئے سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام جاری کیا اور کہا کہ پنجاب کی عوام کو اتنے تحفے دینے کا شکریہ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام کی خدمت بارے تیار کردہ خصوصی ویڈیو بھی جاری کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی لمبی زندگی، صحت اور عوام کی اس سے بڑھ کر خدمت کیلئے دعا گو ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراستنبول مذاکرات تاحال بے نتیجہ ، افغان وفد کا پاکستان کے جائز مطالبات ماننے سے انکار استنبول مذاکرات تاحال بے نتیجہ ، افغان وفد کا پاکستان کے جائز مطالبات ماننے سے انکار شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پی پی کا ساتھ دیں گے، رانا ثنااللہ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان کو بیس بیس سال قید بامشقت اور 14لاکھ روپے جرمانے کی سزا وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مستعفی ہونے سے انکار پر عدم اعتماد لانے کی تیاریاں مکمل ، ن لیگ کا حکومت کا حصہ نہ...
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
لاہور میں مون سون کی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی علاقوں میں سڑکیں، چوراہے اور انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں اور گلیوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی کھڑا رہا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘
ڈیفنس کے فیز ون سے فیز فائیو تک مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ غازی انڈر پاس اور مسجد چوک انڈر پاس کو پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔
حربنس پورہ، مال روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک اور چوبرجی چوک سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، جہاں واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف رہیں۔
شدید بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ اور بھیکے والا موڑ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں متاثر ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں کو بند کرکے متبادل راستے فراہم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 افراد مکانات گرنے، 2 آسمانی بجلی گرنے، 3 کرنٹ لگنے جبکہ ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔
واسا لاہور کے مطابق شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور واسا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے تاہم ہر سال بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش پانی زیر آب لاہور