WE News:
2025-09-18@00:30:44 GMT

کاراباخ کے متنازع نام پر آذربائیجان اور روس میں نئی کشیدگی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT

کاراباخ کے متنازع نام پر آذربائیجان اور روس میں نئی کشیدگی

آذربائیجان نے روسی ریاستی خبر رساں ایجنسی TASS کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے نگورنو کاراباخ کے دارالحکومت کے لیے آرمینیائی نام ’اسٹیپاناکیٹ‘ کا استعمال بند نہ کیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملے کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال نہیں کرنے دینگے، آذربائیجان

آذربائیجانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان آیخان حاجی زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ TASS کا ’خنکندی‘ کے بجائے ’اسٹیپاناکیٹ‘ کہنا آذربائیجان کی توہین اور عدم احترام کے مترادف ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ طرز عمل ملک کی خودمختاری کے منافی ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب TASS نے ایک رپورٹ میں آرمینیائی نژاد روسی مصور ایوان آیوازووسکی کے مجسمے کی تنصیب کو ’روسی امن فورسز کا اقدام‘ قرار دیا۔

حاجی زادہ نے کہا کہ یہ مجسمہ غیر قانونی طور پر نصب کیا گیا تھا، جو آذربائیجان کے لیے ’واضح توہین‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان 3 ریاستیں مگر ایک قوم ہیں: رجب طیب اردوان

انہوں نے کہا ہم TASS سے معذرت اور رپورٹ کی درستگی کی توقع رکھتے ہیں۔ بصورت دیگر، ملکی قانون کے تحت اس کی آذربائیجان میں سرگرمیوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔

جمعے کی دوپہر تک TASS نے اپنی رپورٹ میں ’اسٹیپاناکیٹ‘ کا ذکر حذف کر کے اسے ’نگورنو کاراباخ‘ سے بدل دیا، مگر اس تبدیلی کا کوئی نوٹس شائع نہیں کیا۔

یہ تناؤ ایسے وقت میں بڑھ رہا ہے جب جون کے آخر میں روسی شہر یکاتیرنبرگ میں 2 آذربائیجانی شہریوں کی دورانِ حراست ہلاکت کے بعد آذربائیجان نے روسی پولیس پر تشدد اور قتل کے الزامات عائد کیے تھے۔

اس واقعے کے بعد باکو نے روس سے منسلک ثقافتی تقریبات منسوخ کر دیں، کریملن کے حمایت یافتہ ’سپوتنک‘ نیٹ ورک کے مقامی دفاتر پر چھاپے مارے اور روسی شہریوں کو منظم جرائم کے الزام میں گرفتار کیا۔

روسی حکام نے تاحال آذربائیجان کے بیان پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

TASS آذربائیجان اسٹیپاناکیٹ روس روسی میڈیا کاراباخ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: روسی میڈیا کاراباخ کے لیے

پڑھیں:

متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور  ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کرنے پر میچ ریفری کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔

وہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب واقعے کی تحقیقات آئی سی سی کی جانب سے کی جائے گی۔

واضح رہے ناخوشگوار واقعے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی
  • متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
  • متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی پاکستان مخالف پوسٹ؛ حقیقت سامنے آگئی
  • اثاثے ہتھیانے والوں کا پیچھا کریں گے، روس کی یورپ کو دھمکی
  • پاک بھارت ٹاکرے کے متنازع میچ ریفری ’اینڈی پائی کرافٹ‘ کون ہیں؟
  •   پولش فضائی حدود کی خلاف ورزی‘ برطانیہ میں روسی سفیر طلب
  • متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور انکے شوہر کو طلب کرلیا
  • متنازع ٹوئٹ کیس، عدالت نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو طلب کرلیا
  • روس نے مغربی پابندیوں سے بچنے کے لیے لین دین بارٹر ڈیل پر کرنا شروع کردیا
  • رومانیہ میں روسی ڈرون داخل، روسی سفیر کی طلبی، شدید احتجاج