دشمن کو ہمارے اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کاسامنا ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کو ہماری قومی یکجہتی اور اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کا سامنا ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور میں مختلف مذاہب کےنمائندوں اور نوجوانوں کے ساتھ خصوصی نشست کی، اس موقع پر انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی کامیابی کو قوم کی کامیابی قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قوم بلامذہبی امتیاز دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوارکی صورت کھڑی ہوکرفتح یاب ہوتی ہے، پاکستان میں تمام مذاہب کےلوگ تاریخ اورقومی نصب العین کی بدولت یک دل، یک جان ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ پاكستان ایک پرامن اور ترقی پسند ملک ہے، بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی اساس ہے، دشمن کو ہماری قومی یکجہتی، اتحاد سے اپنے مذموم مقاصد میں مایوسی کاسامنا ہوگا، وطن کے روشن مستقبل کےلیے نوجوانوں کاکردار بہت اہم ہے۔
اس موقع پر طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص کی فتح پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور میں مختلف مذاہب کے نمائندوں اور نوجوان طلبا و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی اور نوجوانوں کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور اُن کی آمد کو قومی یکجہتی کی علامت قرار دیا۔ نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے حالیہ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کو پوری قوم کی اجتماعی فتح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم، بلا کسی مذہبی امتیاز کے، ہر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوتی ہے اور ہمیشہ فتح یاب ہوتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرنے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگ تاریخ، قومی نصب العین اور حب الوطنی کے جذبے کے تحت یک دل اور یک جان ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن اور ترقی پسند ملک ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی ہماری قومی طاقت کی بنیاد ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کو پاکستان کی قومی یکجہتی اور اتحاد کی بدولت ہمیشہ ناکامی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے نوجوانوں کو ملک کا روشن مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔
تقریب میں موجود طلبا و طالبات نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی تاریخی کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور مادرِ وطن کے دفاع میں افواجِ پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایس پی آر بُنیان مرصوص بین المذاہب ہم آہنگی قومی یکجہتی لاہور لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری