کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کو مات دے دی۔ ایشین باکسنگ فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات میں پاکستان کے محمد خالد محمود نے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔

یہ انتخابات تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئے، جہاں جنوبی ایشیا ریجن کی نشست کے لیے پاکستان اور بھارت کے امیدوار آمنے سامنے تھے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کی پہلی خاتون ورلڈ باکسنگ چیمپیئن عالیہ سومرو اگست میں بھارتی حریف کے مدمقابل ہوں گی

الیکشن میں پاکستان کے خالد محمود کا مقابلہ بھارت کے اجے سنگھ سے ہوا، جس میں خالد محمود نے 18 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اجے سنگھ کو صرف 9 ووٹ ملے۔ اس طرح پاکستانی امیدوار نے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

بھارت کو سفارتی و کھیلوں کے میدان میں ایک اور دھچکا

انتخابات کے دوران ایشیا بھر سے آئے ہوئے اراکین نے پاکستانی امیدوار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور بھارتی امیدوار کو مسترد کردیا، جو بھارت کے لیے ایک اور سفارتی اور کھیلوں کی سطح پر واضح شکست تصور کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

قومی حلقوں میں خوشی کی لہر

محمد خالد محمود کی کامیابی پر کھیلوں کے پاکستانی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کا انتخاب پاکستان کے لیے نہ صرف اعزاز کی بات ہے بلکہ یہ ایشیائی سطح پر باکسنگ کے کھیل میں پاکستان کی نمائندگی کو مزید مضبوط کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایشین باکسنگ فیڈریشن محمد خالد محمود.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: محمد خالد محمود میں پاکستان خالد محمود ایک اور کے لیے

پڑھیں:

نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ

نومبر 2025 سعودی عرب کے لیے ایک غیر معمولی اور سرگرمیوں سے بھرپور مہینہ قرار دیا جا رہا ہے، جس دوران مملکت کے مختلف شہروں میں ثقافت، سیاحت، معیشت، کھیل اور فنون کے میدانوں میں درجنوں قومی وبین الاقوامی تقریبات منعقد ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں عمرہ ویزا کے نئے ضوابط آئندہ ہفتے نافذ ہوں گے

دارالحکومت ریاض سب سے زیادہ سرگرمیوں کا مرکز ہوگا، جہاں مسک گلوبل فورم 2025، بیان 2025 کانفرنس، ڈیجیٹل گورنمنٹ فورم، کانفرنس برائے خطرات وہنگامی حالات، بین الاقوامی کانفرنس ونمائش برائے سیاحت، فلمی تنقید کانفرنس اور نور ریاض کی پانچویں ایڈیشن منعقد ہوں گی۔

اسی طرح ریاض میں ہی اکیسویں سالانہ اجلاس برائے اقوام متحدہ کی صنعتی ترقیاتی تنظیم یونیدو، سعودی بین الاقوامی فیشن ویک (بیان), ورلڈ ایکسپو پارٹنرز فورم، مستقبل سیاحت فورم، انٹرنیشنل اکاؤنٹنگ کانفرنس اور انٹرنیشنل سمٹ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علاج سے بڑھ کر احتیاط: سعودی عرب کا صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کا نیا وژن

جدہ میں حج و عمرہ ایکسپو 2025 کے ساتھ ساتھ ورلڈ پاور بوٹس چیمپئن شپ اور کھجور نمائش وکانفرنس منعقد ہوں گی، جب کہ العلا میں ممالکِ قدیمہ فیسٹیول اور طائف میں فالکنز کپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

ادبی وثقافتی سطح پر بین الاقوامی ترجمہ فورم، کتابوں کی فنی نمائش، اور بین الاقوامی کانفرنس برائے امراضِ چشم نمایاں تقریبات ہوں گی۔

یہ تمام سرگرمیاں مملکت کی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی حیثیت کی عکاسی کرتی ہیں، جو وژن 2030 کے اہداف کے تحت سعودی عرب کو عالمی تقریبات، سرمایہ کاری، سیاحت اور ثقافتی تبادلے کا مرکزی مرکز بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بوٹس چیمپئن شپ جدہ حج حج و عمرہ ایکسپو 2025 سعودی عرب عمرہ نومبر

متعلقہ مضامین

  • بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
  • افغان ترجمان کے دعوے جھوٹے، وزارت اطلاعات: ایک اور بھارتی سازش بے نقاب: پاکستانی مچھیرے کو انڈین خفیہ اداروں نے دباؤ میں لا کر سکیورٹی فورسز کی وردیاں، سمز، کرنسی لانے کو کہا، وفاقی وزرا
  • بھارت میں گرفتار ہونے والے سارے جاسوس پاکستانی چاکلیٹ کیوں کھاتے ہیں؟
  • ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ ممبر سندھ بار کونسل منتخب ہوگئے
  • ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری: بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • بھارتی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی مچھیرے کو پیسوں لا لالچ دیکر اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا، عطا تارڑ
  • متنازع تنخواہ، پی آر سی ایل کے 6؍ ڈائریکٹرز اور سابق سی ای او کو شو کاز نوٹس جاری
  • نومبر 2025: سعودی عرب میں ثقافت، سیاحت، معیشت اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا غیر معمولی مہینہ
  • ایشین یوتھ گیمز سے واپسی پر پاکستان ریسلنگ ٹیم کا شاندار استقبال