مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں، آپ خلاف تھیں؟ صحافی کا علیمہ خان سے سوال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر بننے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔
راولپنڈی میں صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں آپ تو اُن کے خلاف تھیں؟
اس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ انصاف ہونا چاہیے تھا، سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے تھا، میرٹ کی بات ہو تو مشعال کے علاوہ اور بہت لوگ کوالیفائی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ حال ہی میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال یوسفزئی کامیاب ہوئی تھیں۔
مشعال اعظم یوسفزئی کو 86، اپوزیشن کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر کو 53 اور آزاد امیدوار صائمہ خالد کو ایک ووٹ ملا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مشعال یوسفزئی علیمہ خان
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، 21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔