پاکستانی طالبعلم کی عالمی کامیابی، بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
ویب ڈیسک :پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ! بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی بار پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔
پاکستان نے یہ کامیابی فلپائن میں 20 سے 27 جولائی تک منعقد ہونے والے 35 ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں حاصل کی۔اس مقابلے میں دنیا بھر کے ذہین ترین طالب علموں نے شرکت کی۔
صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے طالب علم عبدالرافع پراچہ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرکے عالمی تعلیمی سطح پر قوم کا نام روشن کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
پاکستانی وفد نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے مشترکہ منصوبہ اسٹیم کیریئرز پروگرام کے تحت شرکت کی۔ ٹیم کی قیادت ڈاکٹر عاصمہ عمران اور ڈاکٹر عاصمہ رحمان نے کی جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیاتی انجینئرنگ سے وابستہ ہیں۔
بین الاقوامی بائیو لوجی اولمپیاڈ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی ایان اسلم کو اعزازی سند سے نوازا گیا۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ٹیم کے دیگر ممبران میں سعدیہ ذوالفقار (صدیق پبلک اسکول، راولپنڈی) اورعروج فاطمہ (فیوژن کالج، شکر گڑھ، نارووال) شامل تھیں۔
رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ
اولمپیاڈ کی کامیابی نیشنل سائنس ٹیلنٹ مقابلہ (این ایس ٹی سی) کے تحت ایک وسیع تر قومی کوشش کا حصہ ہے، جس کا انعقاد پی اے ای سی اور پی آئی ای اے ایس کے اشتراک سے ہر سال کیا جاتا ہے۔
اس کے تحت ہر سال ملک بھر سے باصلاحیت طلباء کو فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور ریاضی میں تربیت دی جاتی ہے۔2001 سے اب تک پاکستان نے بین الاقوامی سائنسی اولمپیاڈز میں 140 تمغے حاصل کئے ہیں اور 4500 سے زائد طلباء کو عالمی معیار کی سائنسی تربیت دی جا چکی ہے۔
لاہور میں 220 ٹریفک حادثات ؛267 افراد زخمی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔