راولپنڈی: عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
راولپنڈی توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل ہوگی، ایف آئی اے کے اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائیگا، ایف آئی اے کے پراسیکیوٹرز کی جانب سے مزید تین گواہ پیش کیے جائیں گے۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 10 گواہان کے بیانات پر جرح مکمل پوچکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
اڈیالا جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی زوجہ محترمہ کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالا جیل راولپنڈی میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آئے وکلاء اور فیملی ارکان میں سے کسی بھی شخص کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، شفیع جان، مینا خان آفریدی فیکڑی ناکے پر موجود رہے، بانی کی تینوں بہنیں کارکنان کی کثیر تعداد کے ہمراہ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔