Daily Sub News:
2026-07-24@09:49:22 GMT

چین میں 2024 کے دوران شادیوں کے اندراج میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT

چین میں 2024 کے دوران شادیوں کے اندراج میں کمی

چین میں 2024 کے دوران شادیوں کے اندراج میں کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2024 کے دوران مجموعی طور پر 61 لاکھ 6 ہزار شادیوں کا اندراج ہوا جو گزشتہ سال کے کی نسبت 20.5 فیصد کم ہے۔
وزارت شہری امور کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے بلیٹن کے مطابق گزشتہ سال چینی باشندوں میں شادی کی شرح فی ہزار افراد میں 4.

3 تھی جو گزشتہ سال کی نسبت 0.11 فیصد پوائنٹس کی کمی ہے۔
دستاویز کے مطابق 2024 میں چین میں مجموعی طور پر 35 لاکھ 13 ہزار طلاقیں ہوئیں۔
2013 سے 2022 تک مسلسل 9 سال کی کمی کے بعد چین میں شادیوں کے اندراج کی تعداد میں 2023 میں مختصر طور پر اضافہ دیکھا گیا تاہم 2024 میں کمی کا رجحان دوبارہ شروع ہوا اور یہ 2025 میں بھی جاری ہے۔
اپریل میں جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں 18 لاکھ 10 ہزار شادیوں کا اندراج ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
بیجنگ کی رین من یونیورسٹی آف چائنہ کی آبادی کے ماہر لی تنگ نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سال شادیوں کے اندراج میں کمی کی ایک وجہ وبا کے بعد شادی کے لئے مالی اعانت کے اثر کا ختم ہونا اور عام شادی کی عمر کے افراد کی آبادی میں کمی ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق شادی کے لئے بنیادی عمر گروپ 20 سے 39 سال کی عمر کے افراد کی تعداد 2013 میں تقریباً 43 کروڑ50 لاکھ تھی جو 2023 تک کم ہو کر تقریباً 37 کروڑ 10 لاکھ رہ گئی ہے اور اس میں تقریباً 6 کروڑ 40 لاکھ کی کمی ہوئی۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شادی کے بارے میں بدلتے ہوئے رویے اور مالی دباؤ بھی اس کمی کے پیچھے اہم عوامل ہیں۔ لی تنگ نے مزید کہا کہ تعلیم کی بڑھتی ہوئی سطح اور انفرادیت پر بڑھتا ہوا زور روایتی شادی کے تصورات کو چیلنج کر رہا ہے۔
شادی کی شرح میں کمی کو شرح پیدائش میں کمی کا ایک اہم عنصر سمجھا جاتا ہے اور یہ دونوں رجحانات عوام میں بڑھتی ہوئی تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔ اس رجحان کو تبدیل کرنے کے لئےچین بھر کے حکام نے شادی کو فروغ دینے والی پالیسیاں اور اقدامات متعارف کرائے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک فوج نے جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کیلئے ’زیڈ ٹین ایم ای‘ اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کرلیے گڈانی کا سمندری پانی گلابی ہوگیا، وجہ بھی سامنے آگئی روزانہ ایک کھرب 41ارب روپے کما کر مارک زکربرگ اور جیف بیزوز سے زیادہ امیر بن جانے والا شخص اچھے کھانوں کا شوقین ہوں، پاکستانی کھانے کی وجہ سے امریکی پرواز سے اتار دیا گیا، خبیب نورماگومیدوف فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان، اسرائیلی وزیر نے میکرون کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے کی ویڈیو شیئر کردی امریکی کمپنی کا سی ای او کنسرٹ کے دوران اپنی ملازمہ کیساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ویڈیو وائرل جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی، کیا آج دنیا میں بہت بڑا زلزلہ اور سونامی آنے والے ہیں؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شادیوں کے اندراج گزشتہ سال کے مطابق کے دوران چین میں شادی کے سال کی

پڑھیں:

صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی