کراچی: 2 روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
کراچی کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ واردات میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی کار بھی ملی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے پینتیس لاکھ سے زائد رقم بھی ملی ہے، ملزمان نے دو روز قبل گودام چورنگی پر بینک کی کیش وین لوٹی تھی، ملزمان نے پچانوے لاکھ سے زائد رقم لوٹی تھی۔
پولیس حکام نے کہا کہ کراچی ۔۔ملزمان کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوئے تھے، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے شہری سے کار بھی چھینی تھی، تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کی گئی۔
چھینا گیا پینتیس لاکھ کیش، دو پستول اور بارہ موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے سیکورٹی آفسیر سے چھینا گیا اسلحہ بھی ملا ہے، کراچی۔ اس گروہ نے چھینی گئی گاڑی میں تین وارداتیں کی ہیں، اس گروہ کا سربراہ دیدار جاگیرانی ہے جو فرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینک وین لوٹنے میں پانچ ملزمان شامل تھے، اس گروہ میں 8 سے 10 لوگوں پر مشتمل ہے، گینگ بنک سے رقوم لیکر نکلنے والے اور گاڑیاں چھیننے میں ملوث رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔