9 مئی مقدمات میں ناقابل تردید شواہد پیش کیے گئے: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ 9 مئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہوا اور ان ٹرائل میں ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے گئے۔
ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ جب (ن) لیگ کو حکومت ملی تو ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑا تھا ، تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا ، ان کو پتا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ، پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے، اسٹاک ایکس چینج کا بڑھنا سرمایہ کاروں کا معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے، اپوزیشن صرف تنقید برائے تنقید کرتی ہے، ان کے پاس کوئی پالیسی نہیں، گھسی پٹی رٹ ہے، یہ ذہنی بیماری کا شکار ہو چکے ہیں، یہ پوری قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں جو افسوس ناک ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہوا، ان ٹرائل میں ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے گئے، 9 مئی کا ان کے پاس جواب نہیں ، اس لیے اس طرح کی پریس کانفرنسیں کرکے چیخ و پکار کر رہے ہیں جس کا کوئی جواز نہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ترجمان کے الیکٹرک کی سی ای او مونس علوی کے استعفیٰ کی تردید
ترجمان کے الیکٹرک نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے استعفیٰ کی تردید کر دی۔ترجمان کے الیکٹرک نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سی ای او مونس علوی فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالتی فورم میں جانے کا حق رکھتے ہیں اور وہ اس حوالے سے جلد کوئی فیصلہ کر لیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز محتسب اعلیٰ سندھ نے خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا جبکہ ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔محتسب اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے، وہ ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں، سی ای او کے الیکٹرک نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی، مونس علوی جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مونس علوی جرمانہ ادا نہ کریں تو ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔