جنگی جنون مودی سرکار کے سر چڑھ گیا، جہاں بی جے پی کی کٹھ پتلی حکومت ایک مرتبہ پھر خطے کو جنگ میں دھکیلنے کی تیاری میں مصروف  ہے۔

بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ کو بھارتی وزارتِ دفاع کی جانب سے جدید دفاعی نظاموں کے اہم آرڈرز موصول ہوئے ہیں۔ سمندری جارحیت کے لیے  جدید مواصلاتی اور میری ٹائم نظام کا حصول مودی سرکار کی منظم  سازش ہے ۔ جدید ٹارگٹ سسٹمز، جیمرز اور سیکرز بھارت کی جنگی جنوں  کا ثبوت ہیں۔

مودی سرکار نام نہاد جنگی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے آپریشن سندور کی بد ترین شکست کا دھبہ نہیں مٹا سکی۔ بھارت کی جانب سے جنگی سامان اور الیکٹرانک آلات کا حصول پاکستان کے خلاف جارحانہ تصادم کی تیاری ہے۔ یہ اقدامات  مودی کی بی جے پی اور آر ایس ایس  کی  انتہا پسند ہندوتوا اور جنگی ذہنیت کے عکاس ہیں۔

ملکی دفاع کے نااہل دعوے دار مودی کی حاصل کی گئی ٹیکنالوجی خالصتاً بنیادی جنگی ڈھانچہ ہے۔جدید ہتھیاروں کے باوجود آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست مودی کا غرور خاک میں ملا چکی ہے۔ پاکستان آئندہ بھی  بھارت کی کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا  بھرپور اور مؤثر جواب دینےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان کی جدید الیکٹرانک وارفیئر صلاحیتیوں میں کاؤنٹر جیمنگ، جدید  ہتھیار اور مضبوط کمانڈ شامل ہیں۔ پاکستان خطے کو  بھارت کے جنگی جنون اور  بالادستی کے خوابوں کا متحمل نہیں ہو نے دے گا۔

بھارت کے حالیہ دفاعی معاہدے محض جدت کے لیے نہیں، بلکہ جارحانہ  عسکری عزائم کا واضح اشارہ ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے حصول سے کیا مودی سرکار  اپنی ناقص جنگی  حکمت عملی  پر پردہ ڈالنے میں کامیاب ہو جائے گی؟۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مودی سرکار

پڑھیں:

بھارتی اپوزیشن نے مودی سرکار کو آپریشن سندور ناکامی پر گھیر لیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کو آپریشن سندور کی ناکامی پر اپوزیشن جماعتوں کے شدید سوالات کا سامنا ہے۔

اپوزیشن لیڈروں نے لوک سبھا میں مودی سرکار پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے سرنڈر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ’’وزیراعظم مودی نے یہ نہیں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ جھوٹا ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ کیا معاملہ ہوا اور سچائی کیا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر مودی نے بول دیا کہ ٹرمپ جھوٹا ہے تو پھر ٹرمپ کھل کر بولے گا۔ مودی نے کچھ بولا تو امریکی صدر ٹرمپ سچائی کھول کر دکھا دے گا۔‘‘

جنتا دل (سیکیولر) کے رہنما ملیکارجن کھڑگے نے بھی مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی میں اتنی ہمت نہیں کہ کہے ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے۔ دال میں کچھ کالا ہے اس لیے مودی امریکی صدر ٹرمپ کو کچھ بولتے نہیں۔‘‘

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’’مودی سرکار نے کیوں اور کیسے مانا کہ تیسرا فریق بات چیت میں آئے؟ عوام کو بتانا چاہیے کہ امریکا کو درمیان میں لانے کے پیچھے کیا کمزوری تھی؟‘‘

کھڑگے نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’مودی نے 2 گھنٹے کی تقریر کی لیکن ٹرمپ کا نام تک نہیں لیا۔ ملک کے تشخص کو خراب کرنے کے لیے مودی سرکار جھوٹ بول رہی ہے۔ مودی سرکار کے جھوٹ اور ملکی تشخص خراب کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔‘‘

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ’’نااہل مودی سرکار کی ناکامی کی داستان میں روز ایک نئے باب کا اضافہ ہو رہا ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی کہ امریکی صدر ٹرمپ متعدد بار پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کا ذکر کرچکے ہیں۔

یہ سیاسی تنازع اس وقت سامنے آیا ہے جب مودی سرکار نے لوک سبھا میں اپوزیشن کے سوالات کا تسلی بخش جواب دینے سے گریز کیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق، یہ معاملہ بھارت کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت پر خطے میں چوہدراہٹ کا خبط سوار !
  • ’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے سائے میں مودی کا جنگی جنون، بھارتی فوج کا ڈرون مقابلہ
  • بھارتی اپوزیشن نے مودی سرکار کو آپریشن سندور ناکامی پر گھیر لیا
  • مودی پر جنگی جنون سوار، بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کر سکتے ہیں، وزیر اطلاعات
  • مودی سرکار پر ٹرمپ کا ایک اور کاری وار، 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد
  • دنیا بھارت کو اب پاکستان کے برابر سمجھ رہی ہے، راہول گاندھی
  • بھارت کا پرالے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟
  • بھارت کا پرلے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟
  • مودی سرکار کا ’پرلے‘ میزائل تجربہ: آپریشن سندور کی شکست چھپانے کی سیاسی چال