Juraat:
2025-09-18@00:30:22 GMT

بھارت پر خطے میں چوہدراہٹ کا خبط سوار !

اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT

بھارت پر خطے میں چوہدراہٹ کا خبط سوار !

ریاض احمدچودھری

بھارت پر خطے میں چوہدراہٹ کا خبط سوار ہے۔ وہ پاکستان اور چین کو اپنی راہ میں رْکاوٹ سمجھتا اور ان کے ساتھ وقتاً فوقتاً اْلجھتا رہتا اور ہر بار منہ کی کھاتا ہے۔ پاکستان سے تو اسے اللہ واسطے کا بیر ہے۔ پاکستان کا قیام اسے کسی طور گوارا نہیں رہا۔ اس نے کبھی بھی اس کو دل سے تسلیم نہیں کیا۔ آزادی کے بعد سے ہی پاکستان کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروفِ رہا۔ کبھی جنگیں مسلط کرتا رہا تو کبھی عالمی سطح پر سازشیں رچ کر پاکستان کی مشکلات بڑھاتا رہا۔ بھارت کی جانب سے جب بھی پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اْسے ہماری بہادر افواج کی بدولت منہ کی کھانی پڑی۔ ہر بار اُسے منہ توڑ جواب ملا۔ اْس کے تمام تر خوابوں کو افواج پاکستان نے مٹی میں ناصرف ملایا، بلکہ دْم دبا کر بھاگنے پر مجبور بھی کیا۔ اتنی ہزیمتوں کے باوجود اْس کی خطے میں چودھراہٹ کی خواہش کم نہ ہوسکی۔ اس کے بعد اس نے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے وطن عزیز میں دہشت گرد کارروائیاں کروائیں، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم سازشیں رچائیں، بھارتی جاسوس پکڑے گئے اور انہوں نے اپنی مذموم کارروائیوں کا اعتراف بھی کیا۔ اس محاذ پر بھی بھارت کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس نے ملک کے اندر اور باہر اپنے زرخریدوں کے ذریعے پاکستان اور پاک افواج کے خلاف مذموم پروپیگنڈے کروائے، جھوٹ پر مبنی بیانات دلوائے، ہر طریقے سے جھوٹ کو بڑھاوا دینے کی کوششیں کی گئیں۔
پاکستان اور پاک افواج کا امیج خراب کرنے کے لیے تمام حدیں پار کی گئیں۔ سوشل میڈیا پر بھرپور مہمات چلوائیں۔ پاکستان میں موجود اور باہر کے ہینڈلرز سے سوشل میڈیا پر مذموم پروپیگنڈے میں تمام انتہائیں عبور کرلی گئیں۔ اس محاذ پر بھی بھارت کو سبکی ہوئی اور یہ تمام پروپیگنڈے ناصرف بے نقاب ہوئے بلکہ اس کو گھڑنے والے مکروہ عناصر بھی ناکام لوٹے۔ بھارت دوسرے ممالک کی سرحدوں کا استعمال کرکے پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتیں کرواتا رہتا ہے۔چین کے ساتھ اس نے گزشتہ برسوں زورآزمائی کی کوشش کی تھی تو چینی فوج نے بھارتی سورمائوں کی بْری طرح درگت بنائی تھی، بھارتی فوجیوں کو دْم دبا کر بھاگنا پڑا تھا۔ پاک افواج کا شمار دْنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ بھارتی افواج کو اتنی بار منہ کی کھانی پڑی ہے کہ اْس کے نام سے ہی انڈین فوجی تھر تھر کانپنے لگتے ہیں اور پاک افواج کو اپنے لیے خطرہ قرار دیتے ہیں۔
بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ شدید معاشی بحران کے باوجود پاکستانی فوج آج بھی بھارت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ پاکستان کے معاشی بحران اور دیگر خرابیوں سے فوج کی صلاحیت اور مہارت پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا۔ وہ آج بھی مضبوط اور بھارت کے لیے خطرہ ہے، بھارت کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور چیلنج ہی کسی قوم کو مضبوط بناتے ہیں۔ ہمارے دو پڑوسی ایسے ہیں جو ہمارے خلاف ہیں۔ دونوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری ہے اور دونوں ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس ہیں۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان اور چین کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ ہم اپنے دونوں پڑوسیوں کے عزائم اچھی طرح جانتے ہیں اور ان سے لاحق خطرات کا بھی ہمیں اچھی طرح علم ہے۔
مودی کا بڑھتا ہوا جنگی جنون بھارت کو ایک انتہا پسند فوجی ریاست میں تبدیل کر رہا ہے۔ جنوبی ایشیا میں عسکری دباؤ بڑھانے کیلئے مودی سرکار ہائپرسانک میزائلوں جیسے مہلک ہتھیاروں پر اندھا دھند سرمایہ لگا رہی ہے۔ بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو اوڑیسہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے پرلے بیلسٹک میزائل کے دو تجربات کئے ہیں جس کی رینج 150 سے 500 کلومیٹر تک ہے۔مودی سرکار کا پریلے میزائل کا تجربہ ”آپریشن سندور” کی شکست چھپانے کی سیاسی چال ہے ،”آپریشن سندور” کی شکست چھپانے کے لیے مودی کا جھوٹا کھیل بے نقاب ہو چکا ہے ، میزائل نمائش سے سیاسی بحران سنبھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مودی سرکار کی جنگی جنونیت خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے ،”نیا بھارت” امن نہیں بارود کاراگ الاپنے میں مصروف ہے۔مودی سرکار کے پریلے میزائل کے پے در پے تجربات خطے میں کشیدگی بڑھانے، ہتھیاروں کی دوڑ اور تباہ کن جنگ کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہیں۔
بھارت کی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کا منہ توڑ جواب پاکستان کا جدید نصر (ہتفـ9) میزائل ہے۔نصر میزائل بھارت کی ہر قسم کی عسکری سازشوں کو ناکام بنانے کی قوت رکھتا ہے۔پاکستانی نصر میزائل تیز رفتار، موبائل، اور جوہری وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نصر میزائل کی موبائل اور تیز رفتار خصوصیات اسے دشمن کی پہلی ضرب کے خلاف مؤثر بناتی ہیں۔مودی سرکار” آپریشن سندور” کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے فوج کو سیکیورٹی کے بجائے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ہندوتوا حکومت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے فوجی نمائش پر انحصار کرنے پر مجبور ہے۔یہ حکمت عملی نہیں بلکہ مودی سرکار کی ایک خطرناک مہم جوئی ہے، مودی سرکار داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جنوبی ایشیا ء میں اسلحے کی دوڑ کو ہوا دے رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: پاکستان اور مودی سرکار پاک افواج بھارت کو کے لیے رہی ہے

پڑھیں:

وی ایکسکلوسیو: مودی نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کردیا، وفاقی وزیر کھیئل داس کوہستانی

وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم کا 2 برس بعد منی پور کا دورہ، عوام کا شدید احتجاج، ’گوی مودی‘ کے نعرے

وی نیوز ایکسکلیو میں گفتگو کرتے ہوئے کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ بھارت میں نہ صرف مسلمان مشکلات کا شکار ہیں بلکہ سکھ اور عیسائی بھی مودی کے زیرعتاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا اور بھارتی فوج نے پاکستان میں مسجدوں اور مدارس پر حملے کیے لیکن پاک فوج نے کسی بھی مندر پر حملہ نہیں کیا۔

کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ بھارت مذاہب کی بنیاد بنا کر 2 ایٹمی ملکوں کو لڑانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھارت نے پہلگام واقعے کو مذہبی رنگ دینی کی ناکام کوشش کی۔ انہوں نے مودی کے پاکستان پر الزامات کے حوالے سے کہا کہ اگر وہ باتیں سچ ہوتیں تو مودی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ثبوت پیش کر دیتے مگر وہ ناکام رہے۔

مزید پڑھیے: نریندر مودی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے کیوں خطاب نہیں کر رہے؟

کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ میں خود ہندو برادی سے تعلق رکھتا ہوں مگر میں نے اسلامیات پڑھی ہے اور یہ جانا ہے کہ اسلام سب سے پرامن مذہب ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری وزارت 2 بڑے چیپٹرز پر مشتمل ہے جس کے ایک چیپٹر کا زیادہ تر کام حج و عمرہ اور مذہبی معاملات کو دیکھنا ہے جبکہ دوسرا چیپٹر بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق ہے جس میں ہم مختلف مذاہب کے مقدس مقامات، ایام اور تقریبات کو دیکھتے ہیں۔

کھیئل داس کوہستانی کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کے تمام مذاہب کو پرامن گلدستے کی طرح اکٹھا رکھیں۔

 انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پہلے دن سے ہی اقلیتوں کو آزادی کی نوید سنائی اور ہر کسی کو اس حوالے سے بااختیار بنایا۔

مزید پڑھیں: امریکا-بھارت کشیدگی، مودی کا اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے گریز

کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ پوری دنیا میں اقلیتوں کے مسائل ہوتے ہیں مگر پاکستان اس معاملے میں بہت بہتر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مذاہب امن اور محبت کا درس دیتے ہیں۔

’بھارت سکھوں کو پاکستان آنے سے روک رہا ہے‘

کھیئل داس کوہستانی نے انکشاف کیا بھارت نے سکھ برادری کو مذہبی تقریبات کے لیے پاکستان آنے سے روکا جا رہا ہے۔

’مودی نے کرکٹرز سے بھی اسپورٹس مین اسپرٹ نکال دی‘

انہوں نے کہا کہ مودی ایک فاشسٹ شخص ہے اور انہوں نے کرکٹرز سے بھی اسپورٹس مین سپرٹ نکال دی ہے۔

’حج و عمرہ کے اخراجات کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘

کھیئل داس کوہستانی نے حج و عمرہ کے حوالے سے بتایا کہ ہم پرائیوٹ و سرکاری سطح پر بہتری لا رہے جبکہ ہم حج و عمرہ کے اخراجات کم کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پہلگام میں بہا لہو نریندر مودی نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، قاضی فائز عیسیٰ

انہوں نے میاں نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ حکومت ان کی قیادت میں کام کر رہی ہے۔

وزیر مملکت نے فارم 45،47 کے حوالے سے کہا کہ ہارنے والوں کو ہمیشہ گلہ رہتا ہے اور ہمیں بھی کچھ گلے شکوے ہیں مگر ہم سب کو آگے بڑھنا چاہیے۔

کھیئل داس کوہستانی نے کہا کہ ملک کو سفارتی، معاشی، سیاسی حوالے سے ترقی دینی کی ضرورت ہے اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حوالے سے کہا کہ فوج جمہوریت اور حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پینٹاگون بھی امریکی حکومت کا ساتھ دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا ناممکن ہے، سنگین نتائج ہوں گے، سفارتی ماہرین

کھیئل داس کوہستانی نے پاکستان کے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قوم تفرقے میں پڑنے کی بجائے امن و محبت کے ساتھ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھارت اور اقلیتیں بھارت میں اقلیتوں پر مظالم نریندر مودی وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سکھ مذہبی آزادی سے محروم، مودی سرکار نے گرو نانک کے جنم دن پر یاترا روک دی
  • نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد، مودی کا اظہار تشکر
  • وی ایکسکلوسیو: مودی نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کردیا، وفاقی وزیر کھیئل داس کوہستانی
  • ہمارے پاس مضبوط افواج، جدید ہتھیار ہیں، حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کرینگے: اسحاق ڈار
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے،اسحق ڈار
  • مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
  • پاکستان کے خلاف بھارتی جارحانہ عزائم
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی