5مرلہ گھر کی ٹیکس چھوٹ میں بے ضابطگیوں کاانکشاف
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
راودلشاد:محکمہ ایکسائز کی جانب سے 5مرلہ گھر کی ٹیکس چھوٹ میں بے ضابطگیوں کاانکشاف، پانچ مرلہ گھروں کو دی گئی ٹیکس ایگزمپشن میں سنگین بے قاعدگیاں سامنے آ گئیں۔
سال 23-2022کی آڈٹ رپورٹ 13 کروڑ 65 لاکھ کی ٹیکس چھوٹ مشتبہ قرار دی گئی، کئی غیر مستحق افراد کو 5مرلہ گھروں کی آڑ میں پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دی گئی.
آڈٹ رپورٹ رپورٹ کے مطابق چھوٹ کے کیسز میں کئی گھروں کا رقبہ 5مرلہ سے زائد نکلا، بعض کیسز میں ایگزمپشن کیلئے درکار دستاویزات ہی موجود نہ تھیں۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
پراپرٹی کی جانچ پڑتال اور فیلڈ ویری فکیشن کے بغیر چھوٹ دے دی گئی، افسران کی مبینہ ملی بھگت ،غفلت سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔
محکمہ ایکسائز کو فوری ریکوری ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی، پنجاب اسمبلی میں جمع آڈٹ رپورٹ میں شفافیت یقینی بنانے کی سفارش کی گئی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
—فائل فوٹومحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 24-2023ء میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر 3 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مہمند میں ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں کو ساڑھے 26 لاکھ روپے اضافی ادا کیے گئے۔