پاکستان نے بھارتی لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بیانات کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں، بھارتی بیانات حقائق مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کی کوشش ہیں۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارت اپنے اسٹریٹیجک اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، پاکستان نے بھارتی طیاروں اور اہداف کو نشانہ بنا کر کامیابی حاصل کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی رہنما اپنا نقصان تسلیم کریں اور تیسرے فریق کے کردار کو مانیں، پاکستان کی شفاف آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھارت نے مسترد کی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ آپریشن مہادیو سے متعلق بھارتی دعوے پاکستان کے نزدیک اہمیت نہیں رکھتے، بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا اورخود ہی جج، جیوری اور ایگزیکیوشن بن گیا، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ اور کہانیوں پر مبنی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پہلگام حملے کے مبینہ ملزمان لوک سبھا بحث کے آغاز میں ہی مارے گئے، مئی 2025 میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، ہمارے نزدیک تعلقات کا واحد اصول خود مختاری کا احترام اور اقوام متحدہ چارٹر پر عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیے آپریشن سندور مودی کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے کیا گیا، راہول گاندھی جنگ رکنے کا اعلان ہماری فوج یا حکومت نے نہیں امریکی صدر نے کیا: پریانکا گاندھی پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی؟ چدم برم کے بیان پر امیت شاہ برہم

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر ایٹمی بلیک میلنگ کے بھارتی بیانیے کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے بھارت کو روایتی صلاحیتوں کے ذریعے روکا، بھارتی رہنماؤں کے سندھ طاس معاہدے سے متعلق بیانات بے بنیاد ہیں، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی معاہدوں کی توہین ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی یکطرفہ اور غیر قانونی کارروائی پر فخر افسوس ناک ہے،  بھارت غلط معلومات، جنگی جنون سے خطہ غیر مستحکم کررہا ہے، پاکستان خطے میں امن، استحکام اور بامقصد مذاکرات کا خواہاں ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان نے بھارتی پاکستان نے بھارت دفتر خارجہ کہا کہ

پڑھیں:

’’لوک سبھا‘‘ کارروائی نظر میں مناسب وقت پر ردعمل دیں گے: دفتر خارجہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی لوک سبھا کی کارروائی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، مناسب وقت پر پاکستان اپنا ردعمل دے گا۔ یاد رہے کہ لوک سبھا میں وزیر داخلہ امیت شا کے خطاب پر بھارتی اپوزیشن نے شدید احتجاج‘ انٹیلی جنس ناکامی کا جواب طلب اور سابق وزیر داخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ امیت شا  نے کہا کہ چدم برم نے پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی۔ بچا کر کیا ملے گا۔ دوسری طرف بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھی حکومت اور وزیر دفاع پر کڑی تنقید کی تھی کہ ہمارے جنگی طیارے کیوں گرے۔ جنگ کا نتیجہ سب کو معلوم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن سندور: بھارتی الزامات، اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد، پاکستان مسترد کرتا ہے: دفتر خارجہ
  • پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی راہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
  • دفتر خارجہ نے آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں کیے گئے دعوے مسترد کردیے
  • بھارتی وزیر داخلہ کا بیان من گھڑت باتوں سے بھرپور ہے؛ ترجمان دفتر خارجہ
  •   آپریشن سندور سے متعلق بھارت کے اشتعال انگیز دعوے مسترد  
  • پاکستان نے نام نہاد آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی رہنماوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا
  • بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد ’آپریشن سندور‘ پر بحث: پاکستان نے جھوٹے اور اشتعال انگیز بیانات مسترد کردیے
  • مودی کی لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر تقریر جھوٹ کا پلندہ قرار، عالمی میڈیا
  • ’’لوک سبھا‘‘ کارروائی نظر میں مناسب وقت پر ردعمل دیں گے: دفتر خارجہ