اعلیٰ عدلیہ نئے دور میں داخل‘ بنیادی ستون تسلیم کیا جا رہا: جسٹس (ر) ارشاد
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس (ر) ارشاد حسن خان، سابق چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ اس وقت ایک نئے دور میں داخل ہو چکی ہے جس میں اصلاح، شفافیت اور بروقت انصاف کو بنیادی ستون تسلیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا حالیہ دنوں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کوئٹہ بار کے نمائندگان سے مشاورت، قانون و انصاف کمیشن کے اجلاس اور بلوچستان کے وکلاء سے براہ راست مکالمہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ عوامی سطح پر عدلیہ پر اعتماد کی نئی بنیاد رکھ رہا ہے۔ چیف جسٹس کا یہ کہنا کہ ’’انصاف کے دروازے سب کے لیے برابر کھلے ہیں‘‘ دراصل ایک آئینی اعلان ہے۔ اگر موجودہ مالی سال کے بجٹ میں مختص رقوم کو درست ترجیحی بنیادوں پر عدلیہ کی بہتری کے منصوبوں پر صرف کیا جائے تو آئندہ چند برسوں میں ہم ایک موثر، شفاف، جدید اور عوام دوست عدالتی نظام کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز کی تقرری کے لیے نامزدگیاں طلب
بلوچستان ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان و چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے 13 نومبر تک نامزدگیاں طلب کر لیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں جج ضلعی عدلیہ سے تعینات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کا جوڈیشل کمیشن کو خط، سابق جج کی مسلسل نامزدگی پر اعتراض
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 اضافی ججوں کی تقرری کا فیصلہ چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
نامزدگیاں صرف سافٹ فارم (Soft Form) میں جمع کروائی جا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیے بلوچستان ہائیکورٹ میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم قائم، شہریوں کو گھر بیٹھے شکایات درج کرانے کی سہولت
مزید بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان و چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے 13 نومبر تک نامزدگیوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈیشنل ججز کی تقرری بلوچستان ہائیکورٹ