’’لوک سبھا‘‘ کارروائی نظر میں مناسب وقت پر ردعمل دیں گے: دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی لوک سبھا کی کارروائی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، مناسب وقت پر پاکستان اپنا ردعمل دے گا۔ یاد رہے کہ لوک سبھا میں وزیر داخلہ امیت شا کے خطاب پر بھارتی اپوزیشن نے شدید احتجاج‘ انٹیلی جنس ناکامی کا جواب طلب اور سابق وزیر داخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ امیت شا نے کہا کہ چدم برم نے پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی۔ بچا کر کیا ملے گا۔ دوسری طرف بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھی حکومت اور وزیر دفاع پر کڑی تنقید کی تھی کہ ہمارے جنگی طیارے کیوں گرے۔ جنگ کا نتیجہ سب کو معلوم ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارتی سابق وزیر داخلہ چدمبرم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھادیا: شیری رحمان
— فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی سابق وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
شیری رحمان نے سابق بھارتی وزیرِ داخلہ چدمبرم کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، چدم برم کا بیان بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت حملہ آوروں کی شناخت چھپا رہی ہے کیونکہ وہ بھارتی شہری تھے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کیا دہشت گردوں کی شناخت ہو پائی ہے؟ کیا یہ جان پائے ہیں کہ دہشت گرد کہاں سے آئے تھے؟
شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان معاملے پر بھارت کو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کرچکا ہے۔ بھارتی حکومت کو شفاف تحقیقات سے خوف ہے کیونکہ سچ سامنے آ جائے گا۔
پی پی سینیٹر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 27 بار کہہ چکے ہیں کہ سیز فائر میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے، بھارت صرف الزامات کی روش پر برقرار ہے۔
پی پی پی رہنما کے مطابق ایس سی او اجلاس میں بھارت کی تنہائی اس کے جھوٹے بیانیے کی ناکامی ہے۔ پہلگام حملہ بھارتی ریاستی ناکامی کا نتیجہ ہے۔
شیری رحمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مودی حکومت پاکستان پر الزامات کی بجائے اپنی اندرونی ناکامیوں کا جائزہ لے، بھارت کو جنگ اور سفارتی محاذ کے بعد کھیل کے میدان میں بھی ہزیمت کاسامنا ہے۔