ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت پھر آمنے سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز


لندن:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا طے پا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں بھارتی لیجنڈز نے گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔
اب بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں 31 جولائی کو اُس کا سامنا گروپ اسٹیج کی ٹاپ ٹیم پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔
منگل کو کھیلے گئے اہم مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا جو بھارتی ٹیم نے صرف 13.

2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یہ فتح بھارت کے بہتر رن ریٹ کے باعث اسے سیمی فائنل تک لے گئی۔
اس سے قبل پاکستان نے اسی دن آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے کہ ابتدائی مرحلے میں پاک بھارت میچ اس وقت منسوخ کیا گیا تھا جب بھارتی کرکٹرز شیکھر دھون، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان اور ہربجھن سنگھ نے شاہد آفریدی کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد منتظمین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میچ منسوخ کر دیا تھا۔
اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا بھارتی ٹیم سیمی فائنل میں واقعی پاکستان کے خلاف میدان میں اترتی ہے یا ایک بار پھر کسی “نئے اعتراض” کی آڑ میں ٹاکرا ٹالنے کی کوشش کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسٹیٹ بینک شرحِ سود سنگل ڈیجیٹ پر لانے کا اعلان کرے:زاھد اقبال چودھری ایشیا کپ میں پاکستان سے نہ کھیلنا بھارت کو کیسے بھاری پڑسکتا ہے؟ پی ایس بی نے اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے اعظم خان کی ٹرانسفارمیشن والی تصویر دیکھ کر مداح حیران، کرکٹر کی وضاحت بھی آگئی قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وزیراعظم کا انعامی رقوم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان جرمنی: ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران 2 پاکستانی ایتھلیٹس غائب ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان، بھارت ، یو اے اور عمان کو گروپ اے میں شامل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں میں پاکستان

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم
  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی