شکست کے بعد بھارت اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، جنرل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیتے ہوئے بھارت کی پراکسی جنگ کی مذمت کی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ’معرکۂ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار 16ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب میں کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیتے ہوئے بھارت کی پراکسی جنگ کی مذمت کی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیا۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کی ناگزیر اہمیت کو قومی یکجہتی و استحکام کے لیے لازمی قرار دیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد گروہوں کی کھلم کھلا سرپرستی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناکام کوشش ہے جو بلوچستان کے عوام کی گہری حب الوطنی کو نشانہ بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، اس ضمن میں انہوں نے فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کو بھارت کی ہائبرڈ وار کے مہرے قرار دیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ان گروہوں کا بھی ان شااللہ وہی انجام ہوگا جو معرکۂ حق میں ان کے پیش روؤں کا ہوا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زور دے کر کہا کہ دہشت گرد کسی مذہب، مسلک یا قومیت کی حدود کے پابند نہیں ہوتے، اس لیے ان کے خلاف قومی سطح پر یکجہتی اور اجتماعی عزم ناگزیر ہے۔ انہوں نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور مختلف اداروں کے مابین مؤثر ہم آہنگی اور قومی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور بلوچستان کی ترقی پر زور فیلڈ مارشل انہوں نے آرمی چیف بھارت کی کے لیے
پڑھیں:
ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران جنگ کے طول پکڑنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو میڈیا اور ممکنہ طور پر اپنی ہی انتظامیہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ وہ بارہا یہ پیش گوئی کرتے رہے ہیں کہ موجودہ تنازع جلد ہی حل ہو جائے گا۔ تنازع کے آغاز پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ صرف چند دن جاری رہے گی، بعد ازاں انہوں نے کہا کہ معاملہ چند ہفتوں میں حل ہو جائے گا، تاہم جنگ طویل عرصے سے جاری ہے اور اس کے خاتمے کے آثار تاحال واضح نہیں ہیں، اس کے باوجود ٹرمپ مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ معاہدہ قریب ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں اور کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو امریکہ ایران کے خلاف سخت کارروائی کرے گا، صدر ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر اس مؤقف کا اعادہ کر رہے ہیں کہ فریقین معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، لیکن اگر بات چیت کسی نتیجے تک نہ پہنچی تو امریکا اپنی فوجی طاقت استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔