ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز ٹیم اب سیمی فائنل میں ایک بار پھر گرین شرٹس کا سامنا کرے گی، کیونکہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس طرح روایتی حریفوں کے درمیان ایک سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج مقابلہ متوقع ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف سوالات اٹھاتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ میچ ہو گا بھی یا نہیں، اور اگر انڈیا اس میچ کا بائیکاٹ کر دیتا ہے تو کیا ہو گا۔

ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر بھارت ایک بار پھر بائیکاٹ کرتا ہے تو پاکستان خود بخود فائنل میں پہنچ جائے گا۔ اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کیا بھارت یہ میچ کھیلے گا یا اپنے مؤقف پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر میچ چھوڑ دے گا؟ انہوں نے کہا کہ صورتحال واقعی دلچسپ ہو گئی ہے۔

India’s Champions team has reached the semifinals.

India boycotted their earlier match against Pakistan. Meanwhile, Pakistan also made it to the semis. Now, it’s set to be an India vs Pakistan semifinal.

Here’s the twist: if India chooses to boycott again, Pakistan will… pic.twitter.com/pV0hvaAdSg

— Vipin Tiwari (@Vipintiwari952) July 29, 2025

پاکستان چیمپیئنز کے اونر کامل خان سے جب اس سے متعلق سوال کیا گیا کہ اب آگے کیا ہو گا تو ان کا کہنا تھا کہ اب وہی ہو گا جو پاکستان چیمپیئنز چاہتے ہیں، ہم نے ابھی تک ہر ٹیم کو ہرایا ہے۔ صرف ایک ٹیم نے ہم سے ایک پوائنٹ لیا ہے تو جو پوائنٹ ہم نے دیا تھا اس کی وجہ سے وہ ٹیم وہاں پہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پانچوں ٹیموں کو ہرا کر ہم فائنل میں جائیں گے ہم اسی عزم کے ساتھ آئے ہیں، یہ عزم لیگ میچز کے دوران مس ہو گیا تھا تو اللہ نے ایسا نظام بنا دیا کہ ہمارا دوبارہ اس ٹیم کے ساتھ میچ پڑ گیا۔

????????????Semi-final WCL

اگر اب انڈیا پاکستان کے خلاف نہ کھیلا تو کیا ہوگا

پاکستان انڈیا کے خلاف سیمی فائنل کھیلے گا یا نہیں ٹیم انر کامل خان کا بڑا فیصلہ?

شاہد افریدی انڈیا کے خلاف سیمی فائنل میں کپتانی کر سکتے ہیں ?#WCL2025

Full interview ????????https://t.co/C2rGFbYTgZ pic.twitter.com/0gplspNeZ8

— Au Rangzab Younis (@SardarAurangzab) July 29, 2025

پاکستان کے خلاف سیمی فائنل پر بھارتی کھلاڑی اور میڈیا آپس میں الجھ پڑے۔ ایک طرف بھارتی ٹیم کے کپتان یوراج سنگھ کا کہنا ہے کہ ہم سیمی فائنل کا بائیکاٹ نہیں کر رہے۔ ہم وہاں اچھی کرکٹ کھیل کر پہنچے ہیں۔ ہم سیمی فائنل کھیلنے کے حقدار ہیں اور ٹائٹل جیتنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

 https://Twitter.com/nibraz88cricket/status/1950278628798804185

جبکہ دوسری طرف بھارتی میڈیا نے اس بات پر واویلا مچایا ہوا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے، ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کے میچ پر بی سی سی آئی کے خلاف غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کیا بی سی سی آئی کوئی قدم اٹھائے گا کیونکہ ابھی تک ان کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور یہ بہت حیرانگی کی بات ہے؟

After EaseMyTrip withdraws from India vs Pakistan WCL semi-final, anger against BCCI mounts over India vs Pakistan match in Asia Cup. Will BCCI Act?

????Dear #NationalistCollective Members, this is your moment to speak up for Bharat’s interests!

Commercial considerations to play… pic.twitter.com/j0wlOMdPIu

— Republic (@republic) July 30, 2025

فہد حسن نے لکھا کہ پاکستان اور انڈیا کا سیمی فائینل آ گیا۔ اب دیکھتے ہے انڈیا کھیلتا ہے یا اپنی بات پر قائم رہتا ہے کے ہم پاکستان کے ساتھ نہیی کھیلیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کو انجرڈ افریدی کو بھی ضرور کھلانا چاہیے۔

پاکستان اور انڈیا کا سیمی فائینل ا گیا لیجنڈ لیگ میی 31 کو سیمی فائنل ہے اب دیکھتے ہے انڈیا کھیلتا ہے یا اپنی بات پر قائم رہتے ہے کے ہم پاکستان سے نہیی کھیلے گے دوسری طرف اب پاکستان کو انجرڈ افریدی کو بھی ضرور کھلانا چاہیئے۔۔ pic.twitter.com/FUpo4N112M

— Fahad Hassan fadi ???? (@FadiViews) July 29, 2025

کئی بھارتی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ اب تو پاکستان کے ساتھ کھیلنا ہی پڑے گا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ اگر فائنل جیتنا ہے تو میچ کھیلنا پڑے گا جبکہ کئی بھارتی صارفین میچ کے بائیکاٹ کا مشورہ دیتے نظر آئے۔

ab to PAK se khelna hi padega ????

— Yogesh Agnihotri (@YogeshAgni20500) July 30, 2025

ندیم خان لکھتے ہیں کہ انڈیا اگر پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلتا تو پاکستان فائنل پہنچ جائے گا کیونکہ پاکستان کا رن ریٹ انڈیا سے بہتر ہے اور پوائنٹ  ٹیبل پہ بھی ٹاپ پہ ہے تو پاکستان ورلڈ لیجنڈ کپ جیت کے دکھائے گا۔

انڈیا کار پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلتا تو پاکستان فائنل پہنچ جائے گا کیونکہ پاکستان کا رنریٹ انڈیا سے بہتر ہے اور پوائنٹ ٹیبل پہ بھی ٹاپ پہ ہے تو بائے بائے انڈیا اور پاکستان ورلڈ لیجنڈ کب جیت کے دکھائے گا پاکستان ونر

— nadeemkhan (@nadeemk69978670) July 29, 2025

فیضان لاکھانی نے لکھا کہ بھارت سیمی فائنل تک پہنچنے کا حقدار نہیں تھا انہوں نے تین میچوں میں شکست کھائی، ایک میچ کھیلنے سے انکار کیا، اور صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، اس کے باوجود وہ فائنل فور میں شامل ہو گئے۔ ڈبلیو سی ایل کے منتظمین نے پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے پر بھارت کو ناحق ایک پوائنٹ دے دیا۔

India didn't deserve to be in the semi-finals – they lost three matches, refused to play one, and won only once, yet they’re in the final four. The WCL organizers unfairly awarded them a point for the match they refused to play against Pakistan. https://t.co/GdgcgWNs6m

— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) July 29, 2025

یاد رہے کہ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو شکست دی، دوسرے میچ میں بھارت کی جانب سے بائیکاٹ کے باوجود پاکستان نے تیسرے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرایا، جبکہ چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 49 رنز سے زیر کیا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی پہلی پوزیشن ہے، جنوبی افریقہ کی دوسری اور آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن ہے، اس طرح سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت 31 جولائی کو مدمقابل ہوں گے جبکہ جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان بمقابلہ بھارت سیمی فائنل شاہد آفریدی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان بمقابلہ بھارت سیمی فائنل شاہد ا فریدی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے خلاف سیمی فائنل پاکستان کے ساتھ پاکستان کے خلاف سیمی فائنل میں کہنا تھا کہ کہ پاکستان تو پاکستان کا کہنا میچ میں

پڑھیں:

میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت

لندن کے میئر سر صادق خان(sadiq khan) نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو آن لائن دنیا میں درپیش خطرات اور نقصانات سے بچانے کے لیے یہ ایک ضروری اقدام ہے۔

منگل کو لندن میں انجینئرز، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کے دوران صادق خان نے کہا کہ جس طرح خوراک اور ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی حفاظت ثابت کرنا پڑتی ہے، اسی طرح سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھی اپنے پلیٹ فارمز کے بچوں کے لیے محفوظ ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سوشل میڈیا کمپنیاں اپنے پلیٹ فارمز کی حفاظت ثابت نہیں کرتیں، اس وقت تک کم عمر بچوں کے لیے ان پر پابندی عائد کرنا ہی نقصانات کو روکنے کا مؤثر طریقہ ہے۔

میئر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ آن لائن مینوسفیئر نامی رجحان نوجوان لڑکوں اور مردوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، جس سے ایک کھوئی ہوئی نسل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ مؤقف برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے مؤقف سے زیادہ سخت سمجھا جا رہا ہے، اگرچہ وزیر اعظم نے بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے اہم اقدامات کا وعدہ کیا ہے، تاہم انہوں نے ابھی تک سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی حمایت نہیں کی۔

برطانوی حکومت نے حال ہی میں بچوں کے آن لائن تحفظ سے متعلق ایک مشاورتی عمل مکمل کیا ہے، جس میں سوشل میڈیا کے لیے کم از کم عمر مقرر کرنے، ایپس کے استعمال کے اوقات محدود کرنے، لا محدود اسکرولنگ اور آٹو پلے جیسی عادت ساز خصوصیات پر پابندی لگانے اور عمر کی تصدیق کے سخت نظام متعارف کرانے جیسے اقدامات پر رائے طلب کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 22 ارب روپے کا بجٹ مختص، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

مشاورت کے نتائج کی بنیاد پر حکومت بچوں کے تحفظ کے لیے آئندہ پالیسی اور قانون سازی کے حوالے سے فیصلے کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں؛گلوکارہ طاہرہ سید کی سوشل میڈیا افواہوں کی تردید
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی