پاکستان نے نام نہاد آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی رہنماوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی رہنماوں کی جانب سے لوک سبھا میں نام نہاد آپریشن سندور کے حوالے سے کیے گئے بے بنیاد دعووں اور اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔
بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد آپریشن سندور سے متعلق بحث پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کو جواز دینے اور اندرونی سیاسی فائدے کے لیے جنگی بیانیے کو فروغ دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے پہلگام حملے کی کوئی قابل تصدیق شہادت یا معتبر تحقیقات کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب، بھارت نے جنہیں مبینہ دہشتگردی کا انفرا اسٹرکچر کہہ کر نشانہ بنایا، ان میں دراصل معصوم مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے۔
بھارت اپنے کسی بھی اسٹریٹجک مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہا، اس کے برعکس، پاکستانی افواج کی جانب سے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانا ایک ناقابل تردید حقیقت ہے۔بھارتی رہنماوں کو چاہیے کہ وہ اپنے عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنی مسلح افواج کے نقصانات کو تسلیم کریں اور سیزفائر کے حصول میں تیسرے فریق کے فعال کردار کو قبول کریں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے پر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پاکستانی وزیراعظم کی فوری پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھایا، اس کے بجائے، اس نے جارحیت اور جنگی راستہ اختیار کیا اور خود ہی جج، جیوری اور جلاد بن گیا۔
اس پس منظر میں، نام نہاد آپریشن مہادیو سے متعلق دعوے ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، بھارتی وزیر داخلہ کی دی گئی تفصیلات جھوٹ سے بھری ہوئی ہیں، جس سے اس کی ساکھ پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں، کیا یہ محض اتفاق ہے کہ پہلگام حملے کے مبینہ ذمہ داران لوک سبھا میں بحث کے آغاز پر ہی مارے گئے؟
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارت کی جانب سے دوطرفہ تعلقات میں نیا معمول قائم کرنے کے مسلسل بیانات کو بھی دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں جیسا کہ ہم نے مئی 2025 میں اپنے مضبوط جواب سے واضح کر دیا، ہم آئندہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے، ہمارے لیے دوطرفہ تعلقات میں معمول کا مطلب صرف اور صرف خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام اور اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر مبینہ ایٹمی بلیک میلنگ کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور مفاد پرستانہ ہے، جس کا مقصد اپنی اشتعال انگیزی پر پردہ ڈالنا اور الزام پاکستان پر تھوپنا ہے، یہ بات سب پر عیاں ہے کہ پاکستان نے بھارت کو اپنی روایتی عسکری صلاحیت کے ذریعے باز رکھا، اور یہ ظاہر کیا کہ ذمہ داری اور تحمل ہمارے رہنما اصول ہیں۔ہم بھارتی رہنماوں کی سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے گمراہ کن باتوں پر بھی شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں، بھارت کا معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی معاہدوں کی حرمت کی صریح خلاف ورزی اور علاقائی تعاون کے بنیادی ستون پر حملہ ہے، بھارت کو اس یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام پر فخر کرنے کے بجائے فوری طور پر معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا مسلسل انحصار جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے، جنگی جنون اور ڈینگ مارنے پر ہے، جو جنوبی ایشیا کے لیے عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے، تاہم، ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پاکستان امن، علاقائی استحکام، اور تمام حل طلب مسائل، بشمول جموں و کشمیر کے بنیادی تنازعے کے حل کے لیے بامعنی مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا مالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا شبلی فراز کا چیف جسٹس کو خط، 9مئی کے مقدمات میں عدالتی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے میٹرک نتائج مایوس کن، کئی اسکولوں میں تمام طلبہ فیل ہو گئے وفاقی پروگرام میں صحت سہولت کارڈ کو مستقل برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کا شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا بڑا فیصلہ، قیمتوں یا فروخت میں کوئی مداخلت نہیں کی جائیگی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نام نہاد آپریشن سندور بھارتی رہنماوں

پڑھیں:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک

فائل فوٹو۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا