بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلگام فالس فلیگ کی انٹیلی جنس ناکامی اور آپریشن سندور کی پسپائی کو کھوکھلے دعووں سے چھپانے میں مصروف ہیں۔

ہندو اتنہا پسند جماعت کی کٹھ پتلی بھارتی مودی سرکار جعلی فتح کی جھوٹی تشہیر کے ذریعے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے جب کہ فوجی طاقت کا کھوکھلا بیانیہ مودی کی سیاسی ہوس اور خطے میں انتشار پھیلانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔

مودی کی جعلی فتح کا بیانیہ دراصل بھارتی فوج کی ہزیمت اور کمزوری کا واضح اعتراف  ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا  ہے کہ آپریشن سندور میں ملک بھر نے بھارتی فوج پر فخر کیا اور میڈ ان انڈیا ہتھیاروں نے اہم کردار ادا کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ مودی بھارتی جنگی صلاحیت کی کمزوری چھپانے کے لیے میڈ ان انڈیا ہتھیاروں کے جھوٹے دعووں تک محدود ہے۔

https://cdn.

jwplayer.com/players/n0v94vXM-jBGrqoj9.html

مودی سرکار آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات سے عوام کو آگاہ کرنے کے بجائے جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہے۔ مودی نے فوجی ناکامی کو اپنی سیاست کا ہتھیار، جھوٹی تشہیر اور انتخابی مہم کا ایندھن بنا ڈالا ہے۔

آپریشن سندور کی ناکامیوں نے بھارتی عسکری طاقت کے تمام کھوکھلے دعووں کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا   ہے۔ معرکہ حق میں پاکستانی افواج کی تاریخی فتح نے بھارت کی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملا دیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں مصروف

پڑھیں:

تیسرے آپریشن کے بعد آنیوالی خواتین کا مانع حمل آپریشن کر دینا چاہیے، وزیر صحت سندھ

فیملی پلاننگ سمٹ سے خطان کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سی سیکشن کی وجہ سے سندھ میں شرحِ اموات بڑھ رہی ہے، ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد اس کے نتائج نظر آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ تیسرے آپریشن کے بعد آنے والی خواتین کا مانع حمل آپریشن کردینا چاہیے۔ کراچی میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں جاری چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ پاکستان میں ہر 45 منٹ بعد ایک خاتون حمل سے متعلق پیچیدگیوں کے باعث جان سے محروم ہو جاتی ہے، ماں کی زندگی بچانے کیلئے خاندانی منصوبہ بندی اور صحت کی سہولیات تک رسائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیچیدہ اور ہنگامی زچگی کے کیسز کو بروقت اسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینس سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ صحت کے مراکز پر ادویات اور ضروری طبی سامان کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے سپلائی چین کے نظام میں بھی بہتری لائی جا رہی ہے، تاکہ بنیادی سطح پر کام کرنے والے طبی عملے کو مریضوں کی جان بچانے کیلئے تمام ضروری سہولیات دستیاب ہوں۔

عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ آج میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ سندھ کیا کر رہا ہے، سندھ حکومت کیا کر رہی ہے، اور سندھ اس حوالے سے ملک میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے ایسے قوانین بنائے ہیں جو کہیں اور موجود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی سیکشن کی وجہ سے سندھ میں شرحِ اموات بڑھ رہی ہے، ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور بہت جلد اس کے نتائج نظر آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو خاتون تیسرے سی سیکشن کے بعد آئے، اس کی ٹی ایل کر دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود نہیں، اس لیے اس میں بہتری کیلئے پیدائشی اسٹیشن سینٹرز بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تیسرے آپریشن کے بعد آنیوالی خواتین کا مانع حمل آپریشن کر دینا چاہیے، وزیر صحت سندھ
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت