فائل فوٹو

کراچی کے ساحل دو دریا کے قریب سمندرمیں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دو دریا پر ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا تھا اور تیسرے شخص کی تلاش جاری تھی۔

کراچی: دو دریا پر خودکشی کرنے والے ٹیچر کی تلاش جاری

کراچی میں دو دریا پر سمندر میں دو بچوں کے ہمراہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسکول ٹیچر کی تلاش جاری ہے جبکہ دو بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ڈوبنے والوں کے اہل خانہ جناح اسپتال پہنچ گئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ اب سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل دو دریا پر اورنگزیب عالم نامی شخص نے پہلے 2 بچوں کو سمندر میں پھینکا اور پھر اپنے آپ کو بھی گہرے پانی کے حوالے کردیا تھا ۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نکال لی گئی دو دریا پر شخص کی

پڑھیں:

کراچی: 2 روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار

کراچی  کورنگی میں دو روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کرلیے گئے۔

ایس ایس پی کورنگی  طارق نواز  نے کہا کہ  واردات میں ملوث دو ملزمان پکڑے گئے ہیں،  ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی کار بھی ملی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے پینتیس لاکھ سے زائد رقم بھی ملی ہے،  ملزمان نے دو روز قبل گودام چورنگی پر بینک کی کیش وین لوٹی تھی، ملزمان نے پچانوے لاکھ سے زائد رقم لوٹی تھی۔ 

پولیس حکام نے کہا کہ کراچی ۔۔ملزمان کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوئے تھے، ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے شہری سے کار بھی چھینی تھی، تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کی گئی۔

چھینا گیا پینتیس لاکھ کیش، دو پستول اور بارہ موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان کے قبضے سے سیکورٹی آفسیر سے چھینا گیا اسلحہ بھی ملا ہے، کراچی۔ اس گروہ نے چھینی گئی گاڑی میں تین وارداتیں کی ہیں، اس گروہ کا سربراہ دیدار جاگیرانی ہے جو فرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینک وین لوٹنے میں پانچ ملزمان شامل تھے، اس گروہ میں 8 سے 10 لوگوں پر مشتمل ہے، گینگ بنک سے رقوم لیکر نکلنے والے اور گاڑیاں چھیننے میں ملوث رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: کورنگی میں کیش وین لوٹنے والے 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: 2 روز قبل کیش وین لوٹنے والے ڈاکو گرفتار
  • کراچی: دو دریا پر خودکشی کرنے والے ٹیچر کی تلاش جاری
  • کراچی، دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنیوالے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • چکوٹھی: جوان لڑکی نے خود کو دریائے جہلم کے سپرد کردیا
  •  کراچی: باپ کی بچوں کے ہمراہ خود کشی، وجہ سامنے آگئی
  • دو دریا پر بچوں سمیت خودکشی کرنے والے شخص کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی، دو دریا پر نامعلوم شخص کی دو بچوں سمیت مبینہ خودکشی
  • کراچی : 2 دریا کے قریب ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی