مودی پھر گیدڑ بھبھکیوں پر اتر آئے، پاکستان پر برہموس برسانے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, August 2025 GMT
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پاکستان سے حالیہ ناکامیوں اور عالمی سطح پر جگ ہنسائی کے باوجود باز نہ آئے اور ایک بار پھر جنگی زبان میں گیڈر بھبکیاں دیتے ہوئے پاکستان کو برہموس میزائل حملے کی دھمکی دے ڈالی۔’برہموس میزائل ڈپو تباہ ہوگیا‘، بھارتی ادارے نے پاکستانی مؤقف کی تصدیق کردی
یہ بھی پڑھیں:
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتر پردیش کے شہر وارانسی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اگر پاکستان نے دوبارہ کوئی گناہ کیا، تو یوپی میں بننے والے میزائل دہشتگردوں کو نیست و نابود کر دیں گے۔
مودی نے دعویٰ کیا کہ برہموس میزائل اب لکھنؤ میں تیار کیے جائیں گے، اور پاکستان میں صرف ان کا نام سن کر ہی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کا حالیہ بیان بھارت کے اندرونی سیاسی دباؤ کو پاکستان دشمن بیانیے سے چھپانے کی ایک اور کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معرکہ بنیان مرصوص: کانگریسی رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کر لی
پاکستان کی جانب سے اب تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماضی کی طرح اس طرح کی دھمکیوں کو غیر سنجیدہ اور انتخابی فائدے کے لیے دی گئی بیانات قرار دیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے پاکستان کے خلاف نام نہاد ’آپریشن سندور‘ شروع کیا تھا، جس کا جواب پاکستان کی جانب سے ’آپریشن بُنیان مرصوص‘ کی صورت میں دیا گیا۔
اس چند روزہ چنگ کے دوران بھارت کو اپنے رافیل طیاروں سے محروم ہونے اور کئی ایئربیسز پر تباہی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن سندور برہموس میزائل بُنیان مرصوص پاکستان مودی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ب نیان مرصوص پاکستان
پڑھیں:
آپریشن سندور: بھارتی الزامات، اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد، پاکستان مسترد کرتا ہے: دفتر خارجہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان نے آپریشن سندور سے متعلق بھارت کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات مسترد کر دیے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بھارتی حکمرانوں کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی بیانات حقائق مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کی کوشش ہیں، پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور7 مئی کی درمیانی رات بھارت کے حملے میں معصوم شہری شہید ہوئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اپنے اسٹریٹیجک اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا جبکہ پاکستان نے بھارتی طیاروں اور اہداف کو نشانہ بنا کر کامیابی حاصل کی۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنما اپنا نقصان تسلیم کریں اور تیسرے فریق کے کردار کو مانیں، پاکستان کی شفاف آزادانہ تحقیقات کی پیش کش بھارت نے مسترد کی تھی، بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا اور خود ہی جج، جیوری اور ایگزیکیوشن بن گیا، مئی 2025 میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آپریشن مہادیو سے متعلق بھارتی دعوے پاکستان کے نزدیک اہمیت نہیں رکھتے ، بھارتی وزیر داخلہ امیت کا بیان جھوٹ اور کہانیوں پر مبنی ہے ، پہلگام حملے کے مبینہ ملزمان لوک سبھا بحث کے آغاز میں ہی مارے گئے ۔